Siyasi Manzar
قومی خبریں

 سی ایم بھوپیش بگھیل کا بڑا اعلان، حکومت بننے پر خواتین کو ہر سال 15 ہزار روپے ملیں گے CM Bhupesh Baghel

چھتیس گڑھ ،12 نومبر(ایس ایم نیوز) وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے چھتیس گڑھ گریہ لکشمی یوجنا کا اعلان کیا۔سی ایم بھوپیش بگھیل نے اعلان کیا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست کی خواتین کو چھتیس گڑھ گریہ لکشمی یوجنا کے تحت 15,000 روپے کی رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں دی جائے گی۔ کچھ دن پہلے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے میں کانگریس کا صفایا ہو گیا ہے۔اے این آئی، رائے پور۔ چھتیس گڑھ الیکشن 2023۔ چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کا ایک مرحلہ ہوا ہے۔ ووٹنگ کے دوسرے مرحلے سے پہلے سی ایم بھوپیش بگھیل نے اتوار یعنی دیوالی کو بڑا اعلان کیا۔انہوں نے کہا، ‘آج دیوالی کے پرمسرت موقع پر ماں لکشمی جی کے آشیرواد اور چھتیس گڑھ مہاتری کے آشیرواد سے ریاست کی خواتین کی طاقت کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست کی خواتین کو ’’چھتیس گڑھ گریہ لکشمی یوجنا‘‘ کے تحت 15,000 روپے کی رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں دی جائے گی۔

Related posts

Dr. Mohamed Ayub Peace Party of India:بلرام پور میں پیس پارٹی کی سوراج ریلی کا انعقاد

Siyasi Manzar

خصوصی جج کی سخت وارننگ کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر عدالت میں پیش ہوئی

Siyasi Manzar

کسان رہنما ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کے 50 دن مکمل

Siyasi Manzar

Leave a Comment