Siyasi Manzar
کھیل

آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دےکر نمبر 3 پر موجود

احمد آباد و، 04نومبر(ایس ایم نیوز)احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 49ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ معین علی 42، کرس ووکس 32، عادل راشد 20، ڈیوڈ ولی 15، لیئم لونگسٹن 2، کپتان جوس بٹلر 1 اور جونی بیئرسٹو 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 3، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلوی اوپنرز ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ 45 جبکہ مارنس لیبوشین 71، جوش انگلس 3، کیمرون گرین 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ مارکس اسٹونس 35، کپتان پیٹ کمنز 10، مچل اسٹارک 10 اور ایڈم زیمپا 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک رن بنا ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، عادل رشید اور مارک ووڈ 2، 2 جبکہ ڈیوڈ ولی اور لیئم لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے موارل کو بلند کرنے کیلئے میچ میں فتح درکار ہے۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیاب حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

World Test Championship (2023-2025) – Points Table:بنگلہ دیش نے ہندوستان کو چھوڑا پیچھے، پاکستانی ٹیم ٹاپ پر قابض

Siyasi Manzar

پاکستان نے نیوزی لینڈ کوڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق 21 رنز سے شکست دی، سیمی فائنل کی امیدیں زندہ

Siyasi Manzar

IND vs SA:ارشدیپ سنگھ اور آویش خان نے مل کر افریقہ کی پوری ٹیم کو 116 رنز پر ہی کیا ڈھیر

Siyasi Manzar

Leave a Comment