Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت دے گی

چنئی۔ 5نومبر (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی جنرل سکریٹری و کیرلا اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پی کے کنہالی کٹی نے مورخہ 5نومبر 2023کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایم پی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ خط آپ کو انڈین یونین مسلم لیگ کے اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ تلنگانہ میں 30نومبر 2023کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت کرے گی۔ ریاست تلنگانہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جڑیں مضبوط ہیں۔ انڈیا محاذ کے ایک حصے کے طور پر انڈین یونین مسلم لیگ ریاست تلنگانہ میں نئی حکومت بنانے کیلئے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ریاست تلنگانہ میں پارٹی کے ریاستی عہدیداران سے لیکر تمام اضلاع اور وارڈ سطح سے لیکر بوتھ سطح تک کے پارٹی  لیڈران و کارکنان تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جیت کیلئے انتخابی مہم میں جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیں گے۔ جس سے کہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا محاذ کی شاندار جیت حاصل کرنے میں مد د ملے گی۔

Related posts

فروغ اردو کے لیے اردو اکیڈیمی کی اسکیمات پر موثر عمل آوری ناگزیر

Siyasi Manzar

لوک سبھا انتخابات2024: کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی UDF کی حمایت کرے گی – اشرف مولوی

Siyasi Manzar

ماتحتوں کی نگہبانی ہم سب کی ذمہ داری،ذرا سی غفلت نسل نو کو تباہ کر سکتی ہے: مولانا عبد الرؤف مکی

Siyasi Manzar

Leave a Comment