Siyasi Manzar
Top News عالمی خبریں قومی خبریں

تھائی لینڈ میں تیسری آسیان کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر

ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ وزیر برائے مذہبی امور سعودی عرب سال 2024ءکی بااثر اسلامی شخصیت کے اعزاز سے سرفراز

عبد الحکیم عبدالمعبود مدنی

کاندیولی ممبئی 27جنوری (نمائندہ)صراط مستقیم پر چلنے کے لئے انسانی احساس کے بعد انسانی کوششیں صحیح سوچ کے نتیجے میں آتی ہیں۔یہ معاملہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جن کا عزم بلند ہے، کیونکہ وہ اعلیٰ اہداف اور عظیم مقاصد کے حصول کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں،اس لیے مختلف معاشروں کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لیے تجربات اور سائنسی آراء کے تبادلے کے لیے بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں کے انعقاد کی بڑی اہمیت ہے۔اسلامی میدان میں آج ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسوں میں سے تھائی لینڈ کی سرزمین میں تیسری آسیان کانفرنس کاانعقاد ہے، جس کا اہتمام سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے کیا ہے۔یہ کانفرنس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایدھم اللہ کی کاوشوں سے انجام پذیر ہوئی ہے۔یہ بات معلوم رہے کہ حکومت سعودی عرب نے شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ سے لے کر آج تک ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور بین الاقوامی پیمانے پر مختلف ممالک کی خوشحالی اور خیرسگالی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے ہیں اور اس میدان میں وہ ہمیشہ پوری دنیا میں انسانیت کے احترام اور اس کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔اسی کے پیش نظر یہ تیسری آسیان کانفرنس بھی انعقاد پذیر ہوئی جس کی قیادت سعودی حکومت کےمحترم وزیربرایے اسلامی امور ڈاکٹر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کی۔آپ کی شخصیت علم و حکمت میں عالمی پیمانے پر نمایاں اور ممتازاورعظیم شخصیت ہے جو بھی وزیر محترم کی سوانح عمری کا مطالعہ کرے گا تو اسے یہ علم ہو جائے گا کہ انہوں نے سعودی سرحدوں سے لے کر پوری دنیا تک اسلام کے امن پسند اورمعتدل تعلیمات کی نشر واشاعت میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ان کے عزم ، خلوص، ان کی ذاتی شرکت اور ان کی مستقل مزاجی سے اس طرح کے مشن کامیابی سے مکمل ہوئے۔

اس میں 37ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے مسلمانوں کے لیے نومبر 2024 کے آخر میں محترم کی سرپرستی میں اوردوسری 25-26جنوری 2025کو جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک اور بیرون ملک مذہبی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں سلطنت تھائی لینڈ میں تیسری آسیان کانفرنس جو گذشتہ دنوں میں بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوئی۔ اس کانفرنس میں ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ کو تھائی لینڈ کے نمائندہ اورمسلمانوں کے رہنما شیخ الاسلام ارون بون شوم کی طرف سے سال 2024 کے لیے بااثر بین الاقوامی اسلامی شخصیت کے اول درجے کے اعزاز سے نوازا گیا۔وزیر موصوف کو یہ خصوصی تمغہ مبارک ہو اور ان کی خدمات دراصل عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اسلامی دعوت اور صحیح منہج اور عقیدہ کی نشر و اشاعت اور پرامن وصالح معاشرے کی تشکیل کے میدان میں نمایاں اور ممتازہیں ۔اور دراصل یہی سعودی عرب کا وہ پیغام ہے جسے خادم حرمین شریفین کی طرف سے لے کر وہ پوری دنیا میں جاتے ہیں تاکہ امن و امان اور خوشحالی و انسانیت کے فروغ کے ساتھ دین اسلام کی نشر و اشاعت اور صحیح عقیدے اور عمل کا استحکام ممکن ہو سکے۔یہ جانکاری ممبئی کے معروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی نے دیں یہ کہتے ہوئے کہ میں اپنی طرف سے اور ممبئی کے علماء ودعاۃ کی طرف سے وزیر موصوف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ کرے ان کی کاوشیں مفید اورثمرآور ہوں اور ان کے میزان حسنات میں قیامت کے دن شمار کی جائیں ۔

Related posts

نوجوان طاقت وکست بھارت کی بنیادہے:مودی

Siyasi Manzar

حکومت سعودی عرب کا خوش آئند اقدام اورمبارک وقابل ستائش عمل:عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

لوگ تبدیلی کے لیے تیار ہیں ،دہلی میں کانگریس کی حکومت واپس آ رہی ہے:دیویندر یادو

Siyasi Manzar