Siyasi Manzar
قومی خبریں

پرامن اسلامی دعوت اور اصلاح معاشرہ کے تئیں سعودی حکومت کی خدمات لائق ستائش و قابل مبارکباد:عبدالحکیم مدنی

کاندیولی،ممبئی،(پریس ریلیز)سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ہمیشہ سے اسلام اور مسلمانوں اور اہل علم اور علماء کی خدمت اورایک پرامن صالح معاشرہ کی تشکیل اور اسلام و انسانیت اورپوری دنیا میں امن وشانتی کے فروغ میں میں پیش پیش رہا کرتا ہے۔ ملک عبدالعزیز رحمہ اللہ کے زمانے سے لے کر آج تک ان کی یہ روایت پوری شان بان کے ساتھ جاری اور ساری ہے۔ عالم اسلام کا کوئی مسئلہ یا قضیہ ہو یا اسی طریقے سے دنیا میں پیش انے والی مشکلات اور پریشانیاں ہوں،یاسماج‌میں پھیلی ہوئی بے راہ روی ہو یاشرک وبدعات کی بیخ کنی ایسے تمام مواقع پر سعودی عرب ہمیشہ ان امور اور معاملات میں بڑھ چڑھ کر اپنے قابل قدر کردار کو ادا کرتا ہے، وہاں کی یونیورسٹیوں میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلبہ اور شائقین علم کو بھی وظیفے کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا حسین موقع دیا جاتا ہے، قرآن مجید کی طباعت اور اس کے ترجمہ اور تفسیر کی جو خدمت ہے وہ الگ سے برسوں سے جاری اور ساری ہے۔اسی طریقے سے حرمین شریفین کی تعمیر اور توسیع اور اس کی شایان شان خدمت ہم میں سے کسی سے پوشیدہ اور مخفی نہیں ہے۔پوری دنیا سے اہل علم ،علماء اور سماج و معاشرے میں امن و شانتی اور اصلاحی مشن سے جڑے ہوئے لوگوں کو حج اور عمرے کی ضیافت کرنا اور زائرین اور حجاج کرام کے قافلے اور اسی طریقے سے ان کی حفاظت اور با سہولت تمام ارکان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت نے جو انتظامات کئے ہیں وہ مثالی اور نمایاں ہیں اور جلی حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ۔برسوں سے سعودی عرب کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ کہ وہاں سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی دعوت اور دینی امور کی طرف سے اندرون اور بیرون ملک اسلام کی پرامن انسانی دعوت اور صحیح عقیدے کی تعلیم اور ترغیب اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل اور بگڑے ہوئے سماج کو فساد، ظلم اور اسی طریقے سے دہشت اور آتنگ سے دور کرنے اور ان تمام امور سے ہٹانے جو اسلام اور انسانیت کے خلاف ہیں سعودی عرب اور وہاں کے علماء اور دعاۃ کی ایک شاندار اور بے مثالی خدمات رہے ہیں ۔پوری دنیا میں پھیلی ہوئی دہشت اور بربریت کے خلاف اور اسی طریقے سے فساد اور بگاڑ کے خلاف سعودی وزارت برائے مذہبی امور نے اندرون اور بیرون ملک جو خدمات انجام دی ہیں وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں پچھلے پانچ سالوں کا اگر جائزہ لیا جائے تو ان گنت دعوتی نشاط اور اصلاحی اور معاشرتی خدمات ہماری اور اپ کی نگاہوں کے سامنے آتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں منسٹری برائے مذہبی امور نے جو ڈیٹا جاری کیا ہے وہ ہم سب کو پڑھنا چاہیے۔
ان تمام اصلاحی تعلیمی اور دعوتی اور امن و امان کے قیام کے تعلق سے سعودی عرب کی حکومت اور وہاں کی وزارت برائے مذہبی امور اور وہاں کی علماء ودعات قابل مبارکباد ہیں جو اس عظیم الشان مشن سے جڑے ہوئے ہیں ۔اللہ رب العالمین ان تمام لوگوں کو ان کی خدمات اور محنتوں کا بھرپور بدلہ عطا فرمائے اور پوری دنیا کے اندر اسلام کے امن و انسانیت کا بول بالا فرمائے اور لوگوں کو سماج و معاشرے میں محبت ،بھائی چارہ ،امن و شانتی اور اخوت کے ساتھ اسلامی کرداروں پر رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دعوت اور اصلاح معاشرہ اور امن و امان کے قیام میں سعودی عرب کی ان عظیم الشان خدمات اور مثالیں کرداروں پر وہاں کی حکومت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان آل سعود،اور سعودی مذہبی امور کے سربراہ اور وزیر شیخ عبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قابل صد مبارکباد پیش ہو۔یہ باتیں ممبیی کے معروف عالم دین اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے شیخ الحدیث اوراستاذ شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نے جاری کیں اورساتھ ہی اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ اللہ رب العالمین سعودی عرب کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں امت مسلمہ اور عالم اسلام کی مثالی خدمت کے لیے ہر طرح کا صلہ اور بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے۔ ہم مذہبی امور کی وزارت کے عزت مآب وزیر اور تمام ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العالمین تمام لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے اور مملکت توحید کی حفاظت فرمائے۔اوراسےحاسدین کے حسد سے محفوظ فرمائے اور اللہ کرے ان کی یہ خدمت ہمیشہ جاری اور ساری رہے اور امت مسلمہ اور عالم اسلام کے مستحقین کو اور علمی اور ثقافتی میدان سے جڑے ہوئے لوگوں کو یہ فائدہ ہمیشہ پہنچتا رہے۔

Related posts

بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے تمام بیس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی

Siyasi Manzar

چیف جسٹس کھلےعام اپنےعقیدےکااظہارکرکےغلط روایت قائم کررہےہیں:شاہنوازعالم

Siyasi Manzar

پورے عالم سے ہزار افراد عمرہ کے لئے بن رہے ہیں شاہی مہمان :نثاراحمدمدنی بھیونڈی

Siyasi Manzar

Leave a Comment