Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

بادلی کے عوام نے تبدیلی کا من بنا لیا ہے،آپ کا جوش دیکھ کر مجھے طاقت ملتی ہے: دیویندر یادو

نئی دہلی،24جنوری: دہلی ریاستی کانگریس کے صدر اور بادلی سے امیدوار دیویندر یادو اپنے حلقہ میں مسلسل انتخابی مہم چلارہے ہیں اور ان کو لوگوں کا کافی پیار بھی مل رہا ہے۔ آج بادلی اسمبلی حلقہ کے ’کے بلاک‘ جہانگیر پوری میں ایک کارنر میٹنگ میں لوگوں نے جوش اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور دیویندر یادو کو اکثریت سے کامیاب بنانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ آپ کی یہ حمایت ہمارے لئے نئی طاقت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کہ دہلی کے عوام نے اس بار کانگریس کی حکومت بنانے کا من بنا لیا ہے۔ کارنر میٹنگ میں پنجاب کے فیروز پور سے رکن پارلیمنٹ شیر سنگھ گھوبایا ، سابق رکن پارلیمنٹ کھڈور صاحب جسبیر سنگھ ڈمپا، سابق ممبراسمبلی ہوشیار پور شیام سندر اروڑا اور سابق ممبراسمبلی امرتسر شمال سنیل دت موجود تھے۔ کانگریس صدر نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ شیر سنگھ گھوبایا نے بادلی کے لوگوں سے دیویندر یادو کو اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی اور ساتھ ہی عام آدمی پارٹی پر نشانہ بھی سادھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کے تین سال ہوگئے اور دہلی میں بھی ان کی حکومت کے 11سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن دونوں ریاستوں کے عوام ان کو ریاست کی کرسی سونپ کر ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے نہ تو دہلی میں اپنے وعدے پورے کئے اور نہ ہی پنجاب میں ان کی حکومت نے کوئی وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے لمبے چوڑے وعدے تو کرلئے تھے لیکن جب حکومت بن گئی تو خواتین کے کھاتہ میں 1100روپے ڈالنے کا انہوں نے جو وعدہ کیا تھا آج تین سال پورے ہونے کے بعد بھی انہوں نے نہیں نبھایا۔ انہوں نے لوگوں سے ان کے جال میں نہ پھنسنے کی اپیل کی۔

Related posts

وقت آگیا ہے کہ دہلی کے لوگ کیجریوال کی 11 سال کی بدعنوان حکومت کا خاتمہ کردیں:دیویندر یادو

Siyasi Manzar

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس نے 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

Siyasi Manzar

 قومی سلامتی کے مشیر اجیتڈووال اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے:ذرائع

Siyasi Manzar