Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کیے: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 26 اپریل ، عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے ۔ آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا "آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ پانچ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے ، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا اور انہوں نے دلتوں کو کرسی پر بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے دہلی کے ایک دلت کے بیٹے کو پانچ سال میں ایک سال دہلی کے میئر کے عہدے پر بیٹھنے کا حق دیا تھا، بی جے پی نے اس حق کو ختم کر دیا۔ بی جے پی نے دہلی میں میئر کا انتخاب ختم کرتے ہوئے کہا کہ دلت کا بیٹا میئر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دلت کا بیٹا بیٹھا تو میئر کی کرسی ناپاک ہو جائے گی۔ اس کے لیے بی جے پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنا پیادہ بنایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے مشورے کے بغیر پریزائیڈنگ افسر کی تقرری نہیں کر سکتے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ایک سال پہلے جب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل کو میئر کے انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر بنایا جائے تو لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے مشورے کو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیا اور کہا کہ ہم بی جے پی کے کونسلر ستیہ شرما کو پریزائیڈنگ آفیسر بنائیں گے ۔ اس دوران مسٹر سنگھ نے وہ خط بھی دکھایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ستیہ شرما کو وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر گزشتہ سال میئر کے انتخابات میں پریزائیڈنگ افسر کے طور پر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دلت مخالف بی جے پی لیڈروں نے چنڈی گڑھ میں بھی ایسا ہی کیا۔ چندی گڑھ کے میئر الیکشن میں جھاڑو دینے والے کا بیٹا میئر کی کرسی پر بیٹھنے جا رہا تھا تو بی جے پی کے اراکین نے ووٹوں کی گنتی میں بے ایمانی کرتے ہوئے دلت کے بیٹے کو میئر کی کرسی پر بیٹھنے سے روک دیا۔
دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقہ کے لوگ اسے نہیں بھولیں گے ۔آپ کے لیڈر نے بی جے پی سے کہا کہ جب پچھلے سال لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر بی جے پی کے کونسلر کو پریذائیڈنگ آفیسر بنایا تھا تو اس بار میئر کا انتخاب کیوں منسوخ کیا؟ پچھلے سال وزیر اعلی کے مشورے کے بغیر، لیفٹیننٹ گورنر نے بی جے پی کے 10 کارکنوں کو کونسلر کے طور پر نامزد کیا تھا۔مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ بی جے پی دلتوں، پسماندہ لوگوں، محروموں، استحصال زدہ اور قبائلیوں کے لیے آئین میں دیے گئے ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ انتخابات میں بابا صاحب کے دیئے گئے دلتوں کے ریزرویشن ختم وہ کرنا چاہتی ہے ۔

Related posts

دہلی حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا آغاز

Siyasi Manzar

قومی یوم تعلیم پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم اہم سماجی ضرورت :شہاب الدین رحمانی قاسمی

Siyasi Manzar

SDPI:فاشزم کے متاثرین اور مخالفین کو قریب رکھنے میں ناکامی کانگریس کی شکست کا باعث بنی۔ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar