Siyasi Manzar
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ آج دوپہر دو بجے سےہوگاشروع دو عالمی چیمپئن ٹیم کے درمیان IND vs AUS Final

عالمی چیمپئن آسٹریلیاسے 2003 کا بدلہ لے گی ٹیم انڈیا، پی ایم مودی سمیت یہ بڑی شخصیات ہوں گی شامل

19، نومبر، چار سال کے بعدآج پھر وہ دن آ گیا ہے۔ یہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہے اور کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں دنیاکے کرکٹ کی دو عظیم ٹیمیں ٹکرانے والی ہیں۔ پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور دو بار کی عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے درمیان یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہونا ہے۔
اس میچ سے پہلے اور اس کے درمیان بہت سارے پروگرام ہیں۔ ایک ایئر شو اور دعا لیپا کی پرفومینس ( کارکردگی) کے ساتھ ہی اور بھی بہت کچھ ہے۔ اس دوران ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود ہونے والی ہیں۔ اس کے بعد احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جہاں یہ میچ کھیلا جانا ہے وہاں 1.25 لاکھ سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ ایسے میں اس مقابلے کی فضا کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن سا ہوگا۔ یہ اب تک منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ فائنلز کا سب سے بڑا ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایونٹ کی شان و شوکت اور اس عظیم کرکٹ میچ کا جوش و خروش بہت اچھا رہا لیکن اصل دلچسپی اس وقت شروع ہوگی جب میچ کی پہلی گیند پھینکی جائے گی۔
ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور آسٹریلیا دونوں ہی چیمپئنز کی طرح کھیلے ہیں۔ ٹیم انڈیا اپنے تمام 10 میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔وہیں آسٹریلیا نے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد لگاتار 8 میچ جیت کر چیمپئن بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی خاصی دشمنی ہے۔
یہاں بھی ٹیم انڈیا نے دو میچ جیتے ہیں
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 150 میچز ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر فتوحات آسٹریلیا کے حصے میں آئی ہیں۔ آسٹریلیاٹیم نے کل 83 میچ جیتے ہیں۔ وہیں ہندوستانی ٹیم نے 57 فتوحات حاصل کی ہیں۔ باقی میچ بے نتیجہ رہے ۔ ویسے اگر دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 5 میچوں پر نظر ڈالی جائے تو ہندوستانی ٹیم ہی غالب رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے تین میچ جیتے ہیں۔ جس گراؤنڈ پر آج کا فائنل کھیلا جانا ہے، یہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل تین بار پہلے بھی ٹکرا چکی ہیں۔ یہاں بھی ٹیم انڈیا نے دو میچ جیتے ہیں۔

Related posts

آسٹریلیا 8ویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں،ایک بار پھر ٹوٹ گیا جنوبی افریقہ کا دِل، 19 نومبر کو انڈیا سے ہوگا مقابلہ

Siyasi Manzar

بنگلہ دیش نے سری لنکاکو 3 وکٹ سے دی شکست

Siyasi Manzar

پی ایم مودی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے احمد آباد پہنچیں گے!

Siyasi Manzar

Leave a Comment