Siyasi Manzar
راجدھانی

SDPI:فاشزم کے متاثرین اور مخالفین کو قریب رکھنے میں ناکامی کانگریس کی شکست کا باعث بنی۔ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے راجستھان،مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاشزم کے متاثرین اور مخالفین کو قریب رکھنے میں ناکامی کانگریس کی شکست کا باعث بنی ہے۔ تسلط پسند نفسیات و خود غرضی اور ماضی سے سبق سیکھنے کی سیاسی پارٹیوں کی نااہلی ہے جس نے فاشسٹوں کو مدھیہ پردیش میں اقتدار برقرار رکھنے اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں مدد کی ہے۔ کانگریس نے یہ نہیں سیکھا ہے کہ نرم ہندوتوا بی جے پی کی قیادت میں دائیں بازو کی فاشسٹ طاقتوں کے سخت گیر ہندوتوا کا متبادل نہیں ہے۔ کانگریس، اپوزیشن میں واحد پارٹی ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں ہے، سمجھا جاتا تھا کہ وہ فاشسٹ مخالف پارٹیوں کو متحد کرے گی اور بی جے پی کی قیادت والی انتہائی دائیں بازو کی ہندوتوا طاقتوں کی شکست کویقینی بنائے گی۔ ملک کو فاشسٹوں کے چنگل سے بچانے کی بجائے تمام اپوزیشن پارٹیاں انتخابات میں جیتنے اور اکیلے اقتدار میں آنے کا سوچتی ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں پر مشتمل نئے بنائے گئے اتحاد میں سماج کی تمام فاشسٹ مخالف پارٹیاں شامل نہیں ہیں۔ فاشسٹ جبر کے متاثرین کوقریب رکھے اور ان کا اعتماد حاصل کیے بغیر فاشزم کے خلاف کوئی بھی کوشش رائیگاں رہے گی۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے ا س بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں 2024کے آئندہ عام انتخابات میں فسطائیوں کو شکست دینا چاہتی ہیں تو انہیں گروپ بندی اور بڑے بھائی کا رویہ ختم کرنا چاہئے۔ انہیں مظلوم طبقات اور سماج کے مظلوم طبقات کے کاز کے لیے کھڑی پارٹیوں کو قریب رکھنا چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ پورے ملک میں مقابلہ فاشسٹ بمقابلہ فاشسٹ مخالف ہوجائے۔ "ہم آپ کو اتحاد میں نہیں رکھنا چاہتے، اگر آپ چاہتے ہیں تو ہمیں ووٹ دیں "والا رویہ جمہوریت مخالف ہے اور اس سے فاشسٹوں کو اقتدار سے ہٹانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔

Related posts

مرکزی بی جے پی حکومت کے اقتدار کی بھوک نے آج جموں کشمیر کو تباہ کردیا ہے

Siyasi Manzar

مہرولی نئی دہلی میں حضرت شیخ مخدوم سماءالدین سہروردی کے 543 ویں سالانہ عرس کا عالمی شرکت کے ساتھ اختتام

Siyasi Manzar

مطیع الرحمن عزیز کو کل ہند اقلیتی ونگ کا صدر منتخب کیا گیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment