Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

راہل گاندھی 13 جنوری کو سیلم پور میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے: قاضی نظام الدین

نئی دہلی، 11 جنوری (ایس ایم نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی دہلی کے انچارج قاضی نظام الدین نے راجیو بھون، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا کہ کانگریس کے سابق صدر، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف، راہل گاندھی 13 جنوری 2025 کو سیلم پور اسمبلی میں "جئے بھیم، جئے سنویدھان کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے لیے انتخابی بگل بجائیں گے۔ جلسہ عام میں کانگریس کے ہزاروں کارکنان موجود رہیں گے۔پریس کانفرنس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی انچارج قاضی نظام الدین، اے آئی سی سی کے سکریٹری انچارج مسٹر سکھویندر سنگھ ڈینی اور مسٹر دانش ابرار، دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے مسٹر ہریش شنکر گپتا، اے آئی سی سی کے نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر مسٹر ابھے دوبے، ترجمان مسز رشمی سنگھ مگلانی اور اسماء تسلیم بھی موجود تھیں۔ قاضی نظام الدین نے کہا کہ راہل گاندھی جی نے ملک کے مسائل کو سمجھنے اور جاننے کے لیے ہزاروں کلومیٹر طویل بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کا اہتمام کیا۔ اپنی یاترا کے دوران، راہل گاندھی نے لاکھوں لوگوں سے بات کی جن میں غریبوں، محروموں، دلتوں، پسماندہوں، اقلیتوں اور ہزاروں سماجی تنظیموں اور فلاحی این جی اوز سے بات کی اور کروڑوں کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے اس پر عوام کی آواز بنے۔ اسی مدعوں پر کانگریس پارٹی کام کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں دہلی کانگریس نے دہلی کے لوگوں کے لیے پیاری دیدی یوجنا اور جیون رکھشا یوجنا کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کانگریس کی حکومتیں ہیں وہ راہول گاندھی کے ترقی اور ہم وطنوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کر رہی ہیں۔

Related posts

صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے 

Siyasi Manzar

Jamal Siddiqui BJP:عوام سے لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس کرنی ہوگی، یہ مودی کی گارنٹی ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

ریلائنس فاونڈیشن نے اولمپک اور پیرا اولمپک کھلاڑیوں کیلئے’ یونائیٹڈ ان ٹرائمف’ تقریب کی میزبانی کی

Siyasi Manzar