Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں یک روزہ خطاطی ورکشاپ

ورکشاپ کا افتتاح 31؍دسمبر بروز منگل بوقت 10بجے صبح ہو گا۔

نئی دہلی24دسمبر،ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں فن خطاطی کے ایرانی استادجناب ڈاکٹراحسان پور نعمان اوراستاد علی رضا بخشی کی موجودگی میں انجمن خطاطان ہند کے باہمی اشتراک سے ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح 31؍دسمبر بروزمنگل بوقت10 بجے صبح ہو گا۔ دہلی وقرب جوار کے استاد خطاطی کے علاوہ فن خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے حضرات بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں مذکورہ اساتید ایرانی خطاط کے ذریعہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ورکشاپ میں آپ ایک منفرد اور دلکش انداز میں خطاطی کے فن سے آشنا ہوں گے۔ خطاطی، اسلامی تہذیب کا ایک جزولاینفک ہے۔خاص طورپر قرآنی آیات کی خطاطی ، مساجد اور دیگر عمارتوں میں اس کے نمونے آج بھی نظر آتے ہیں۔ گرچہ خطاطی کے فن پاروں سے تعلق رکھنے والے ہندوستان میںکثیر تعداد میں موجود ہیں اور مختلف اداروں اور قدیم مساجد میں اس فن کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں قدیم خطاطوں کے فن پارے آویزاں ہیں۔ جبکہ ہندوستان میں اکثر قدیمی عمارتوں میں جیسا کہ تاج محل اور قطب مینار ودیگر تاریخی مقامات پر آج بھی اسی آب وتاب سے اس کے نمونے نظر آتے ہیں۔

Related posts

اقلیتوں کے ساتھ ہوگا ظلم تو کیسے بنے گا ہندوستان وشواگرو:ڈاکٹر ایوب سرجن

Siyasi Manzar

غزہ: اسرائیلی بمباری، 3 دن میں 200 فلسطینی شہید

Siyasi Manzar

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں منعقدہ عوامی جلسے سے راہل گاندھی کا خطاب

Siyasi Manzar