Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

بھوپال میں نیو شمع لیبارٹریز کا شاندار سی ایم ای پروگرام!

بھوپال 5جنوری،نیو شمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹڈ) دہلی نے بھوپال میں یونانی طب کے موضوع پر ایک شاندار سی ایم ای (CME) پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اور عوام کو یونانی طب کی اہمیت، افادیت اور جدید دور میں اس کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔ نیو شمع لیبارٹریز نے اپنی 26 سالہ خدمات کے تسلسل میں اس پروگرام کے ذریعے یونانی طب کی علمی اور عملی افادیت پر زور دیا۔
پروگرام میں یونانی طب کے ممتاز ماہرین اور معالجین نے شرکت کی۔

پروگرام کے اہم مقرر، حکیم عبداللہ خان (بی یو ایم ایس، ہمدرد یونیورسٹی) نے یونانی طب کی تاریخی اہمیت، اس کے فلسفے، اور جدید دور میں اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیو شمع لیبارٹریز کے اہم پروڈکٹس کے بارے میں آگاہی دی۔
نیو شمع لیبارٹریز کے مختلف پروڈکٹس جیسے آبریشم، ڈی قبض، ڈی پین، فبنل، امیونیٹر، میمورین، پائلو کیور، پروسون، راؤلفین، اور یوری واش کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں یونانی طب کی جدید دور میں بڑھتی ہوئی اہمیت اور قومی صحت پالیسی کے ساتھ اس کے تعاون پر زور دیا گیا۔ نیو شمع لیبارٹریز نے یونانی اور آیورویدک دوا کو معیاری اور سائنسی بنیادوں پر فراہم کرنے کا عزم دہرایا۔
پروگرام کے دوران مقررین نے یونانی طب کی مزید ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور عوام کو اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینے پر زور دیا۔
یہ سی ایم ای پروگرام عوام کے لیے یونانی طب کی افادیت کو جاننے کا ایک بہترین موقع تھا۔ نیو شمع لیبارٹریز نے اپنی دواؤں کے ذریعے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Related posts

ایشا امبانی نے چھاتی کے کینسر پر کتاب کا اجرا کیا

Siyasi Manzar

بی جے پی نے پوروانچل کمیونٹی کے لوگوں کو گالی دے کر ایک بار پھر ان کی توہین کی

Siyasi Manzar

Shaheen Group of Institutions: میں چاہتی ہوں کہ ہمارے ادارے شاہین سے بھی کچھ رمیشاقمر نکلیں جو اپنی پرواز سے شعرو ادب کی بلندیاں بھی حاصل کریں:مہرسلطانہ

Siyasi Manzar