Siyasi Manzar
راجدھانی قومی خبریں

اے آئی کی وجہ سے خطرے میں نوکریاں

41 فیصد کمپنیوں میں ملازمین کی چھٹنی کرنے کی تیاری

نئی دہلی،13 جنوری،پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تیزی سے اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے۔ اے آئی کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ہی نوکری پیشہ لوگوں میں اسے لے کر فکرمندی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ کئی لوگ اسے نوکری کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دے رہے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔وہیں عالمی سطح کے ایک جائزہ میں اس سلسلے میں چونکانے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق 41 فیصد کمپنیاں اپنے ملازمین کی تعداد کم کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی جگہ دھیرے دھیرے مصنوعی ذہانت (اے آئی) لے گی۔ ڈبلیو ای ایف کی فیوچر آف جابس رپورٹ میں شائع نتائج کے مطابق دنیا بھر میں جائزہ کے دوران بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے یہ بھی کہا کہ وہ 2030-2025 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کے لیے دوبارہ تربیت اور بہتر بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ریاستہائے متحدہ امریکہ میں گزشتہ دو برسوں میں دیکھی گئی چھٹنی کی لہر 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کا اثر ٹیکنالوجی، میڈیا، فائنانس، مینوفیکچرنگ اور ریٹیل جیسے شعبوں پر پڑے گا۔ اس چھٹنی کے پیچھے اقتصادی چیلنجز اور تیزی سے بڑھتی ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت اہم وجہ ہے۔ بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی 41 فیصد کمپنیوں کے ذریعہ اگلے پانچ برسوں میں اپنے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ چھٹنی کرنے والی کمپنیوں میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ستیہ نڈیلا کی قیادت میں مائیکرو سافٹ اپنی اپڈیٹڈ پرفارمنس مینجمنٹ اسٹریٹیجی کے تحت چھٹنی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ کو چھوڑ کر دیگر ڈپارٹمنٹ میں خراب مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امیزن کے سی ای او اینڈی جیسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ تقریباً 14000 منیجریل کرداروں کو ختم کیا جائے گا تاکہ آپریشنل ایفیشینس بڑھایا جا سکے۔ اس چھٹنی سے کمپنی کو سالانہ 3 بلین ڈالر کی بچت کی امید ہے۔میڈیا کمپنی واشنگٹن پوسٹ نے اپنے 4 فیصد ملازمین کی چھٹنی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈیجیٹل صارفین کی گھٹتی تعداد اور مالی نقصان کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ کمپنی صرف بزنس فنکشن سے متعلق ہے اور نیوز روم اس سے متاثر نہیں ہوگا۔ گلوبل انویسٹمنٹ مینجمنٹ کارپوریشن بلیک راک اپنے 21000 ملازمین میں سے 200 کی چھٹنی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، حالانکہ چھٹنی کے باوجود کمپنی 2025 میں 2000 نئے ملازمین کو جوڑنے کی امید کر رہی ہے۔درج بالا کمپنیوں کے علاوہ کئی دیگر کمپنیاں بھی ملازمین کی چھٹنی کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
بریج واٹر ایسو سی ایٹس نے اپنے 7 فیصد ملازمین کو پہلے ہی نکال دیا ہے۔ الائی فائنانشیل نے 11000 ملازمین میں سے 500 کو ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Related posts

Jamal Siddiqui:تصوف ایک روشنی کی مانند ہے، جو تشدد سے خوف زدہ دنیا کو روشنی دکھا سکتا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

جیوکی ’انٹیلی جنٹ شاپنگ کارٹ‘خود بخود بنا دے گی بل

Siyasi Manzar

ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں خطاطی ورکشاپ اختتام پذیر

Siyasi Manzar