Siyasi Manzar
راجدھانی

:JAMIAT ULEMA E HINDجمعیت علماء ہند کے ہیڈ آفس دہلی میں دوروزہ ورکشاپ پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی ، 01  دسمبر(پریس ریلیز)ملک کے موجودہ تشویشناک صورتحال اور ملتِ اسلامیہ ہند کے در پیش سلگتے مسائل پر باہمی غور و فکر کرنے، اور ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن طریقے پر جدوجہد کرنے،اور میدانِ عمل میں سرگرم ہو کر ، ملک و ملت کی فلاح و بہبودی کے لیے اپنا تن من دھن لگا کر ملی، قومی، وسماجی خدمات کرنے کیلئے، جمعیت علماء ہند کے ہیڈ آفس دہلی میں دوروزہ ورکشاپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا،
جس میں جمعیت علماء ہند کے صدرِ محترم حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب دامت برکاتہم کا پُر مغز خطاب ہوا۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مدنی صاحب نے اپنے بیان میں جمعیت کے ذمہ داران سے بنیادی چیزوں پر محنت کرنے پر توجہ دلائی۔جمعیت علماء ہند کے ناظمِ عمومی حضرت مولانا حکیم الدین صاحب نے منظم مکاتب کو جمعیت سے جوڑ نے کی اپیل کی،تاکہ ہماری نئی نسل کو صحیح بنیادی دینی علوم سے آراستہ کیا جا سکیں،اور انکا ایمانی عقیدہ مضبوط ہو سکے،اورمزید اپنی گفتگوں کو آگے بڑھاتے ہوئے فرمایا کہ جیساکہ آجکل ہمارے نوجوان نسل خصوصاً اسکول کالج اور یونیورسٹی کا طبقہ ارتداد کے شکار ہو رہے ہیں، اس لئےاپنےاپنے علاقہ میں اصلاح معاشرہ کرانےپر بھی زور دیا۔ دہلی میں منعقد اس دوروزہ ورکشاپ پروگرام میں جمعیت علماء کشن گنج کی جانب سےایک وفد محبوب ملت حضرت مفتی جاوید اقبال صاحب مدظلہ العالی صدر ریاست بہار کی قیادت میں شرکت فرمایا، اس وفد میں جناب قاری جاوید اقبال صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پوٹھیہ، قاری مر مشد صاحب، مولانا ریاض الدین صاحب، مولانا محمد وصی احمد صاحب، مولانا حلیم الله صاحب، حافظ نواز صاحب نوکٹہ، حافظ نعمان صاحب موجود تھے۔ اور جمعیت کی طرف سے تمام شرکاء حضرات کو سند توصیفی سے نوازا گیا۔
اور اخیرمیں جمعیت علماء ہند کے ریاست بہار کے صدر جناب حضرت مفتی جاوید اقبال صاحب کا خطاب ہوا، حضرت مفتی صاحب نے جمعیت کے اعلیٰ ارکان کے سامنے جمعیت علماء بہار کی کارکردگی، اور خصوصاً جمعیت علماء کشن گنج کی بے لوث رفاہی وسماجی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل میں مزید پوری سرگرمی کے ساتھ گاؤں در گاؤں جمعیت کے بینرتلے قومی وسماجی خدمات کو انجام دینے کا عزم کیا۔

Related posts

اے اے پی کونسلر رام چندر کے اغوا میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت ملوث ہے : دلیپ پانڈے

Siyasi Manzar

دہلی فسادمعاملہ: دس ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر نچلی عدالت نے بری کیا

Siyasi Manzar

وزیر آباد میں منعقدہ عید ملن تقریب میں با اثر شخصیات کی شرکت

Siyasi Manzar

Leave a Comment