Siyasi Manzar
کھیل

India vs Australia : انڈیا نے ٹی-20 سیریز پر کیا قبضہ، آسٹریلیا کو چوتھے ٹی-20 میں شکست

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی 20 رائے پور میں کھیلا گیا۔ ہندوستان نے اس میچ میں شاندار جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی 20 سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہندوستان اب سیریز میں 3-1 سے آگے ہے۔

رائے پور 02 دسمبر، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی رائے پور میں کھیلا گیا۔ ہندوستان نے اس میچ میں شاندار جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہندوستان نے 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔ ہندوستان نے یہ میچ 20 رن سے جیتا۔ ہندوستان اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب 3-1 سے آگے ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے ریتوراج گائیکواڑ اور یشسوی جیسوال اوپننگ کرنے آئے۔ جیسوال نے ہندوستان کو زبردست شروعات دی۔ انہوں نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد رتوراج گائیکواڑ نے 28 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو اور شریاس آئیر کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ وہ سستے میں آوٹ ہو گئے۔
رنکو سنگھ نے پھر مچایا ہلچل:
پہلے کی طرح اس میچ میں بھی رنکو سنگھ زبردست فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 29 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 158 کے قریب تھا۔ اپنی اننگز کے دوران رنکو سنگھ نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی اور ہندوستان کے اسکور کو 174 رنز تک پہنچا دیا۔ رنکو کے علاوہ جیتیش شرما بھی شاندار فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں:
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 154 رنز ہی بنا سکی۔ اوپننگ کرنے آئے ٹریوس ہیڈ اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے۔ لیکن اکشر پٹیل نے انہیں 31 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے ہارون ہارڈی کو بھی جلد آؤٹ کیا۔ ہارڈی صرف 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسی دوران جوش فلپ نوجوان گیند باز روی بشنوئی کا شکار بن گئے۔ بین میک ڈرماٹ بھی کچھ خاص نہ دکھا سکے۔ اکشر پٹیل نے انہیں 19 رنز پر آؤٹ کیا۔ میتھیو شارٹ 19 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے۔ بین دروشوئس کو اویش خان نے 1 رن بنا کر آؤٹ کیا۔ میتھیو ویڈ نے 36 رنز بنائے لیکن میچ نہ جیت سکے۔

Related posts

ہم آپ کے ساتھ ہیں وزیراعظم مودی نے بڑھایا ٹیم انڈیا کا حوصلہ

Siyasi Manzar

آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ جیتا ورلڈ کپ کا خطاب، ہندوستان کو دوسری بار فائنل میں دی شکست World Cup 2023

Siyasi Manzar

ہندوستانی ٹیم نے راجکوٹ میں رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں درج کی سب سے بڑی جیت، انگریزوں کو دی مات

Siyasi Manzar

Leave a Comment