Siyasi Manzar
مضامین

حرمین شریفین پر حوثی ملیشیا کی جارحیت ناقابل قبول

از:ڈاکٹر عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی
حرمین شریفین پوری ملت اسلامیہ کے ایمان و عقیدت کا روحانی مرکز ہیں۔ اوروہ اسلامی مقدسات ہیں جن سے ہر مسلمان کا دل جڑا ہوا ہے مکہ مکرمہ میں بیت اللہ، قبلۂ اہلِ ایمان اور مرکزِ توحید قائم ہے، جہاں دنیا بھر کے مسلمان روزانہ اپنی نمازوں کا رخ کرتے اور حج و عمرہ اور زیارت و طواف کے لیے حاضر ہوتے ہیں؛ جبکہ مدینہ منورہ وہ بابرکت شہر ہے جہاں رسولِ اکرم ﷺ ہجرت کرکے قدم رنجہ ہوئے اور جہاں مسجدِ نبوی ﷺ ومسجد قباءقائم روضہ مقدسہ ہے۔
ایسے مقدس اور ایمانی مراکز کی طرف حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون و میزائل حملوں کی دوبارہ کوشش نہایت سنگین اور قابلِ شدید مذمت ہے۔ حرمین کی سلامتی صرف سعودی عرب کا نہیں، بلکہ ہر مسلمان کے ایمان و جذبات سے وابستہ مسئلہ ہے۔ ان مقدس مقامات کو خطرے سے دوچار کرنا پوری امت کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔اورمقدسات اسلامیہ کے خلاف ایک خطرناک ومذموم سازش ہے۔
ہم حرمین شریفین کے خلاف ہر جارحانہ اقدام کی دوٹوک مذمت کرتے ہیں اور حرمین، حجاج، معتمرین اور زائرین کی حفاظت کے لیے سعودی عرب کی مساعی و کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کو ہر شر و فتنہ سے محفوظ رکھے اور انہیں ہمیشہ امن، توحید اور ہدایت کے عالمی مراکز کے طور پر قائم رکھے۔ آمین۔

Related posts

صرف عورت ہی ذمہ دار کیوں؟

Siyasi Manzar

کیوں جنگلات کی حفاظت نہیں کی جاتی؟

Siyasi Manzar

جہیز کوئی رواج نہیں،ایک بدنما داغ ہے

Siyasi Manzar