Siyasi Manzar
فن فنکار

مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال

ممبئی : مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس پیر کو ممبئی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ادھاس کے اہل خانہ نے ٹویٹ کرکے ان کی موت کی اطلاع دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا، ” ہم آپ کو پدم شری پنکج ادھاس کے 26 فروری 2024 کو طویل علالت کے باعث انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے دکھی ہیں۔” یہ خبر بہت سے لوگوں کے لیے صدمے کی طرح آئی ہے۔
گلوکار سونو نگم ان کی موت پر سب سے پہلے ردعمل ظاہر کرنے والوں میں شامل تھے۔ سونو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا : ’’میرے بچپن کا سب سے اہم حصہ آج کھو گیا ہے۔ مسٹر پنکج ادھاس جی، میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گا۔ یہ جان کر میرا دل روتا ہے کہ آپ نہیں رہے۔ زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ”
پنکج ادھاس 17 مئی 1951 کو گجرات کے جیت پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980 میں ‘آہٹ’ کے نام سے ایک غزل البم ریلیز کرکے کیا تھا۔ جلد ہی وہ ہندوستان میں غزل موسیقی کا بڑا نام بن گئے ۔بالی ووڈ میں غزل گلوکار نے سنجے دت کی فلم ‘نام’ کے لئے مقبول ٹریک ‘چٹھی آئی ہے’ گایا تھا۔ یہ گانا کافی مقبول ہوا تھا اور سبھی کو رلا دیا تھا۔

Related posts

وکی کوشل اسٹارفلم سام بہادر کا گانا ‘بڑھتے چلو’ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے دوران کرکٹرز کے جوش و خروش کو بڑھا دے گا۔

Siyasi Manzar

ریلائنس رٹیل کی برطانوی فیشن کمپنی ASOS کے ساتھ شراکت داری

Siyasi Manzar

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع

Siyasi Manzar

Leave a Comment