Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس کے موقع پرعمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس صدر کھڑگے نے سونپی عقیدت سے بھری چادر

ئی دہلی، 4؍ جنوری، اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سلطان ہند غریب نواز کی درگاہ پر روایتی چادر بھیجی۔ آج ملکا ارجن کھڑگے نے یہ روایتی چادر کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کو سونپی ہے، عمران پرتاپ گڑھی 6 جنوری کو ملک بھر سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکنوں کے ساتھ اس چادر کو لیکر راجستھان پہنچیں گے۔ کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی سب سے پہلے چادر چڑھائیں گے اور ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے کے لیے دعا کریں گے اور دعا کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی طرف سے درگاہ کے بلند دروازہ سے زائرین نام بھیجے گئے پیغام کو پڑھ کر سنائیں گے۔ کانگریس کے صدر کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ اجمیر کے خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی کے 813 ویں عرس مبارک کے موقع پر خواجہ کی بارگاہ میںاپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی طرف سے چادر بھیج کر میں انتہائی خوش قسمتی محسوس کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پر پرخلوص جذبات اور عقیدت کے ساتھ چادر چڑھائی جاتی ہے، چادر چڑھانے کا یہ خوبصورت موقع ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب، قومی اتحاد، باہمی بھائی چارے، پیار ومحبت، ادب اور رواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارہ کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔ رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ملک بھر کے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکن موجود تھے۔ جس میں خصوصی طور سے حیدرآباد سے محمد اظہر الدین، جھارکھنڈ اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر منظور احمد انصاری، دہلی کےواحد قریشی، شاہنواز عالم، کانگریس اقلیتی شعبہ کے میڈیا ہیڈ عدنان اشرف اور کلیر سے ایم ایل اے فرقان احمد وغیرہ خصوصی طور سے موجود تھے۔

Related posts

ہریانہ سے اپیل، مفت بجلی اور اچھے اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے AAP کو موقع دیں: سنیتا کیجریوال

Siyasi Manzar

نئے سال پر سرکاری ملازمین کو نایب سنگھ سینی حکومت کا تحفہ

Siyasi Manzar

مولاناآزادایجوکیشن فاؤنڈیشن کابند کیاجانااقلیتی مسلمانوں کےحق سےانکارکا حصہ ہے:ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar