Siyasi Manzar
قومی خبریں

Bharat Jodu Naya Yatra:بھارت جوڑو نیائے یاترا‘راہل گاندھی نے اختیار کیا دلچسپ انداز، رپورٹر بن کر عوام سے پوچھے سوال

Bharat Jodu Naya Yatra:راہل گاندھی نے ایک خاتون سے سوال کیا کہ آپ کو کس طرح کی پریشانی کا سامنا ہےاور مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے کتنی خوش ہیں، جبکہ ایک نوجوان سے سوال کیا کہ انھیں روزگارملا یا نہیں

جھارکھنڈ،راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جب جھارکھنڈ کے گوڈا پہنچی تو راہل گاندھی ایک نئے انداز میں دکھائی دیے۔ انھوں نے رپورٹر کا انداز اختیار کرتے ہوئے مائک پکڑ لیا اور عوام سے طرح طرح کے سوالات پوچھنے شروع کر دیے۔ نیشنل میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اسے بی جے پی کا سسٹم قرار دیا اور پھر عوام سے ان کے مسائل پوچھنے لگے۔راہل گاندھی نے اس دوران ایک خاتون سے سوال کیا کہ ’’آپ خاتون ہیں، بتائیے آپ کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے، آپ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے کتنی خوش ہیں؟‘‘ خاتون نے جواب میں اپنی پریشانی بتائی۔ پھر راہل ایک نوجوان کی طرف مخاطب ہوئے اور پوچھا کہ انھیں روزگار ملا یا نہیں؟ جواب میں بتایا گیا کہ امتحان ہونے کے باوجود اب تک بے روزگار ہیں۔ جب راہل گاندھی نے ایک کسان کی طرف مائک بڑھایا تو انھوں نے کہا کہ فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی اور وہ قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔کچھ لوگوں نے راہل گاندھی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بھی تذکرہ کیا اور سلنڈر کی بڑھتی قیمت کی مثال دی گئی۔ الگ الگ لوگوں کے الگ الگ مسائل سن کر راہل گاندھی نے بھیڑ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آ کر خود اپنے مسائل رکھیں۔ ان سوالات اور جوابات کی کچھ ویڈیوز کانگریس کے سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر بھی کی گئی ہیں جو تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ نے ہمیر پور ضلع کے متاثرہ خاندانوں کو 14 کروڑ روپے جاری کئے

Siyasi Manzar

قرآن کریم کے آفاقی پیغام کو پوری دنیا کو پہونچانا ہم سب کی ذمہ داری:مولانا انیس الرحمن قاسمی

Siyasi Manzar

سعودی عرب کے حکمران اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حقیقی علمبردار:ڈاکٹرعوادعنزی

Siyasi Manzar

Leave a Comment