Siyasi Manzar
کھیل

Australia vs Pakistan 1st Test: پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے روندا، تین میچوں کی سیریز میں بنائی سبقت

آسٹریلیا، 17 دسمبر،پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی ہے۔ دوسری اننگز 233 رنز پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پوری ٹیم 89 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔دوسری اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق نے دو، امام الحق نے 10، شان مسعود نے دو، بابر اعظم 14، سرفراز احمد چار، آغا سلمان پانچ، فہیم اشرف پانچ، عامر جمال چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خرم شہزاد پہلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔سعود شکیل 24 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔
اتوار کو کھانے کے وقفے کے بعد جب آسٹریلیا کا پانچواں کھلاڑی آؤٹ ہوا تو کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ختم کر کے پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنے کی دعوت دی۔آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی عثمان خواجہ تھے جنہوں نے 90 رنز بنائے۔ مچل مارش 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سٹیو سمتھ 45 اور ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے تین جبکہ عامر جمال اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 487 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 164 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر دوسری اننگز میں صفر پر پویلین لوٹے۔پاکستان کے عامر جمال نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے چھ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔اس طرح وہ اس میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ اُن کا ڈیبیو ٹیسٹ میچ ہے۔فاسٹ بولر خرم شہزاد نے میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔شاہین آفریدی آسٹریلیا کی دونوں اننگز میں گرنے والی 15 میں سے صرف دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں پاکستان کے بلے باز دوسری اننگز میں صرف 89 رنز ہی بنا سکے۔ امام الحق (10 رنز)، بابر اعظم (14 رنز) اور سعود شکیل (24 رنز) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے سب سے زیادہ 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں اسپنر نیتھن لیون کو 2 اور پیٹ کمنز کو 1 کامیابی ملی۔

Related posts

پی ایم مودی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے احمد آباد پہنچیں گے!

Siyasi Manzar

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ آج دوپہر دو بجے سےہوگاشروع دو عالمی چیمپئن ٹیم کے درمیان IND vs AUS Final

Siyasi Manzar

آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ جیتا ورلڈ کپ کا خطاب، ہندوستان کو دوسری بار فائنل میں دی شکست World Cup 2023

Siyasi Manzar

Leave a Comment