Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

مہاکمبھ میلہ میں پھر لگی آگ، کئی ٹینٹس بشمول سامان خاک میں تبدیل، بمشکل آگ پر پایا گیا قابو

فائر بریگیڈ افسران کے مطابق ’کوی مانس منڈل‘ کے 3 ٹینٹس آگ کی زد میں آئے، جبکہ حفاظتی کمیٹی کے بھی 3 ٹینٹس جل کر خاک ہو گئے۔

پریاگ راج ، 17 فروری ،اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں ایک بار پھر خوفناک آگ لگ گئی۔ اس آگ نے کئی ٹینٹس کو اپنی زد میں لے لیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ ٹینٹ میں کوئی عقیدتمند موجود نہیں تھا، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ آتشزدگی کا تازہ واقعہ مہاکمبھ میلہ کے سیکٹر 8 میں لگی ہے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقتوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ مہاکمبھ میلہ میں 2 روز قبل بھی آگ لگی تھی۔ اس وقت مہاکمبھ سیکٹر 18 اور 19 کے درمیان والے علاقہ میں کئی پنڈال آگ کی نذر ہو گئے تھے۔ اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی، لیکن تازہ واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تازہ آتشزدگی واقعہ ’کلپ واسیوں‘ کے ذریعہ خالی کیے گئے ٹینٹس میں پیش آیا۔ یہ آگ بہت خوفناک تھی اور تیزی کے ساتھ پھیل بھی رہی تھی۔ حالانکہ فائر بریگیڈ نے آگ کی گھیرابندی کر اسے قابو میں کر لیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فی الحال موقع پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ ’کوی مانس منڈل‘ کے 3 ٹینٹس آگ کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین تحفظ کمیٹی کے بھی 3 ٹینٹس جل کر خاک ہو گئے۔ اس حادثہ کے دوران ٹینٹس میں کوئی شخص تو موجود نہیں تھا، لیکن وہاں رکھا سارا سامان خاک ہو گیا۔

Related posts

نئے سال پر سرکاری ملازمین کو نایب سنگھ سینی حکومت کا تحفہ

Siyasi Manzar

سعودی عرب کا قائدانہ کردار لائق ستائش:عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کو عمدہ کارکردگی کے لیے بین الاقوامی اعزاز

Siyasi Manzar