Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

قرآن ہدایت اور رحمت کا ذریعہ ہے:مولانا اخلاق الرحمٰن 

مدرسہ اسلامیہ محمدیہ محمد پور میں ناظرہ قرآن مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب

دریاباد،بارہ بنکی،قرآن کریم ہدایت اور رحمت کا ذریعہ ہے۔قرآن اتنی بابرکت اور مہتم بالشان کتاب ہے کہ اس کے بغیر اسلام نامکمل ہے،قرآن میں اللہ نے انسان کو زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروایا ہے۔ہم قرآن پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت کی نعمت سے آراستہ ہوسکتے ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا اخلاق الرحمٰن نے مدرسہ اسلامیہ محمدیہ محمد پور میں ناظرہ قرآن مکمل ہونے پر منعقد دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سب سے زیادہ قرآن پاک کی تعلیم اور اس کے پیغام کو عام کرنے اور اس کے مقصد کو سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔مولانا نے کہا کہ قرآن کریم کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسے پڑھنے اور حفظ کرنے والے بڑی عمر کے ساتھ انتہائی چھوٹی عمر کے بھی ہوتے ہیں اور بعض تو اتنی کم عمر کے بچے پورے قرآن کریم کو پڑھنے کا شرف حاصل کر لیتے ہیں کہ جس عمر میں کسی اور کتاب کے پڑھے جانے کے بارے میں تصور کرنا بھی محال ہوتا ہے۔
حافظ اخلاق کی زیر نگرانی ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے ابوبکر بن راحت اللہ،محمد ایان بن شمس الدین،ذیبا خاتون بنت محمد آصف،خنسہ خاتون بنت اخلاق الرحمٰن،ام کلثوم بنت سہیل کو موجود معززین نے گلپوشی کر کے دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گاؤں کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

مرحوم ڈاکٹر شہاب الدین نے اپنی پوری زندگی دبے کچلے اور پریشان حال لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی: حنا شہاب

Siyasi Manzar

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے 6روزہ چلو بیلگام ریلی سوورنا سودھا پر اختتام پذیر

Siyasi Manzar

دینی رہنماء مسلمانوں کو فکری طورپر مضبوط کریں تو فتنوں کا سدباب ممکن

Siyasi Manzar