Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

علم وعرفان کا ایک اور آفتاب غروب ہوا مولانا اشرف الحق رحمانی صاحب کا ہوا انتقال پر ملال

جھارکھنڈ،(پریس ریلیز )جھارکھنڈ کی عظیم علمی شخصیت شیخ اشرف الحق صاحب رحمانی بھی چل بسے انا للہ واناالیہ راجعون
موصوف کے انتقال پر ملال سے جماعت وجمعیت کا بڑا خسارہ ہوا دیش بھر میں موصوف کے انتقال کی خبر بجلی بنکر پھیل گئی یہ خبر نہایت ہی غم واندوہ کے ساتھ سنی گئی
انکے انتقال پر ذمہ داران الفلاح نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا واقعی حقیقی علماء دین کی بڑی کمی محسوس کی جارہی ہے موصوف بڑی بلند اخلاق کے حامل تھے انکی صلاحیت بڑی ٹھوس تھی نہایت ہی ذہین تھے مدتوں انہوں نے صحیحین کادرس دیابے شمار شاگردان مولانا کے پھیلے ہوئے ہیں
موقع پر شیخ اسلم حقانی نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ عیادت کوگیا ہوا تھا شیخ بڑی نازک حالت میں تھے
رحمانی صاحب بڑے باغیور بڑے ہمت وحوصلہ کے مالک تھے غور طلب ہے کہ مفتی حقانی صاحب وشیخ رحمانی رحمہا اللہ کی رحلت سے
آج پورا جھارکھنڈ علمی وفقہی کےاعتبار سے یتیم ہوگیا اللہ جھارکھنڈ کو نعم البدل عطا کرے
یقینا ان کی رحلت سے جماعت وجمعیت کو عظیم نقصان ہوا ہے
مولانا رحمانی صاحب اگلوئی عبداللہ پور صاحب گنج تھے
رب العالمین انہیں غریق رحمت کرے

Related posts

یومِ تاسیسِ سعودی عرب پر راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال کی جانب سے پرخلوص تہنیت

Siyasi Manzar

اقلیتوں کا مفاد صرف بی جے پی حکومت میں محفوظ ہے:جمال صدیقی

Siyasi Manzar

اعظم نگرروڈ وسالماری ریلوے اسٹیشن پر حسب سابق ریل ٹھہراؤ کی پرزور مانگ۔۔

Siyasi Manzar