Siyasi Manzar
راجدھانی

Salahuddin Khan Aam Aadmi Party:صلاح الدین خان کو عام آدمی پارٹی میں ملی نئی ذمہ داری

عام آدمی پارٹی باتیں نہیں بلکہ کام کرنے میں یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے جو مجھے ذمہ داری سونپی ہے اس کو میں پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائوں گا: صلاح الدین خان

نئی دہلی (ایس ایم نیوز)عام آدمی پارٹی نے دہلی اکائی کے مختلف عہدوں پر پھیر بدل کیا ہے گذشتہ روز پارٹی نے مائنارٹی ونگ دہلی پردیش میں نائب صدر کیلئے اہم لوگوں کا انتخاب کیا ہے ۔جن میں سے ایک بڑا نام صلاح الدین خان کا ہے جو عام آدمی پارٹی میں آندولن کے وقت سے اب تک کام کر رہے ہیں۔صلاح الدین خان نے دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے نظریات کو اقلیتوں تک پہنچانے کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کی اسی خوبی کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں جمو ں و کشمیر کا نچارج بھی بنایا ۔ دہلی میں مائنارٹی ونگ کے نائب صدر کی نئی ذمہ داری ملنے پر صلاح الدین خان نے کہاکہ عام آدمی پارٹی لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہتی ہے اور پارٹی نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ان کو وقت پر پورا کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری پارٹی کے لوگ ہمیشہ عام آدمی پارٹی کے کاموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں کیجریوال حکومت کا ترقیاتی ماڈل پوری دنیا میں مشہور ہے ، بہترین اسکول ، بہترین اسپتال ، خواتین کے نئے بسوں میں مفت سفر ،مفت بجلی ، سیور کی سہولت اور بدعنوانی سے پاک حکومت چلانا یہ سب ایک ایماندار حکومت ہی کر سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کیجریوال حکومت نے جس طرح ایک کے بعد ایک ترقیاتی کام کر کے دکھائے اس سے لوگوں سیدھے طور پر فائدہ پہنچا ۔ 15 سالوں سے ایم سی ڈی میں بی جے پی کی حکومت تھی وہاں بھی بدعنوانی کی جارہی تھی لوگوں نے کیجریوال حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے ایم سی ڈی میں بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت بنائی ، اور آج ایم سی ڈی ملازمین کو وقت پر تنخواہ ملتی ہے صاف صفائی کے کام میں کوئی کوتاہی نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے کاموں کو دیکھتے ہوئے دوسری ریاستوں کے لوگ بھی اپنے یہاں عام آدمی پارٹی کی سرکار چاہتے ہیں اور پنچاب کے لوگوں دانش مندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس کا انتخاب نہ کرتے ہوئے کام کرنے والی عام آدمی پارٹی کو چنا ہے جو صرف اور صرف کام کرنے میں یقین رکھتی ہے ۔ اخیر میں انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی باتیں نہیں بلکہ کام کرنے میں یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے جو مجھے ذمہ داری سونپی ہے اس کو میں پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائوں گا ۔

Related posts

کشمیر کو حقیقی آزادی 370 کے خاتمے کے بعد ملی: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

بی جے پی اجتماعی انصاف کے ساتھ سب کا وکاس پر یقین رکھتی ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے 

Siyasi Manzar

Leave a Comment