Siyasi Manzar
راجدھانی

محترمہ شیفالی شرن نے پریس انفارمیشن بیورو میں پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی،یکم،اپریل(پریس ریلیز)محترمہ شیفالی بی شرن نے ، گذشتہ روز جناب منیش دیسائی کی سبکدوشی کے بعد، آج پریس انفارمیشن بیورو کی پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ محترمہ شرن انڈین انفارمیشن سروس کے 1990 بیچ کی افسر ہیں۔ نو مامورپرنسپل ڈائرکٹر جنرل محترمہ شیفالی بی شرن پریس انفارمیشن بیورو میں اپنے عہدے کا چارج لیتے ہوئے ۔تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط اپنے ممتاز کریئر کے دوران، انہوں نے بیشتر میڈیا تشہیر کے کام کی ذمہ داریوں کے حامل عہدے سنبھالے اور خزانہ، وزارت صحت اور کنبہ بہبود ، وزارت اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے پریس انفارمیشن بیورو افسر کے طورپر کام کیا ہے ۔ انہوں نے بھارت کے انتخابی کمیشن کی ترجمان کے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔اس کے علاوہ موصوفہ وزارت صحت (روایتی نظام ادویہ/آیوش (2002-2007) )اور وزارت خزانہ (اقتصادی امور کا محکمہ (2013-2017) )میں مرکزی اسٹافنگ اسکیم کے تحت ڈیپوٹیشنوں پر بطور ڈائرکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور او ایس ڈی (وزارت اطلاعات و نشریات کی اطلاعاتی پالیسی (2000-2002)کے تحت بھی خدمات انجام دی ہیں نیز موصوفہ بطور ڈائرکٹر انتظامیہ اور ایل ایس ٹی وی فائننس، لوک سبھا سکریٹیریٹ میں 2007-2008 کے درمیان بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اپنا عہدہ سنبھالنے پر محترمہ شرن کا خیرمقدم پریس انفارمیشن بیورو کے سینئر افسران کی جانب سے کیا گیا۔



فوٹو کیپشن:محترمہ پرگیہ پالیوال گوڑ(ڈائرکٹر جنرل ، پی آئی بی)دیگر سینئر افسران کے ہمراہ نومامور پرنسپل ڈی جی محترمہ شیفالی شرن کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ۔



 

Related posts

کانگریس کو بڑا جھٹکا، ارویندر سنگھ لولی کا دہلی صدر کے عہدے سے استعفیٰ ملکارجن کھرگے کو خط بھیجا گیا

Siyasi Manzar

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو جاری کیا نوٹس

Siyasi Manzar

SDPI:فاشزم کے متاثرین اور مخالفین کو قریب رکھنے میں ناکامی کانگریس کی شکست کا باعث بنی۔ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment