Siyasi Manzar
قومی خبریں

Malik Arjun Kharge,Rahul Gandhi:ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں عام لوگوں کے لیے کانگریس کی لڑائی جاری رہے گی: ڈاکٹر علیم اللہ خان

لکھنؤ03دسمبرآج، 03 دسمبر کو چار ریاستوں کی قانون ساز اسمبلی کے نتائج کا اعلان ہونے پر اتر پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر علیم اللہ خان نے چاروں ریاستوں کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہوئے، تلنگانہ کی عوام کو کانگریس پارٹی کے نظریے اور کام کو آگے بڑھانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر علیم اللہ خان نے کہا کہ جو بھی مینڈیٹ ہے، اس کا احترام کرتے ہیں لیکن ملک پر جو خطرہ تھا وہ خطرہ ابھی کم نہیں ہوا ہے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ملک بھر میں عوام کے مسائل اور ان کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔ نظریاتی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ اس نظریے کی لڑائی جہاں غریبوں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کے حقوق کی بات کی جاتی ہے۔
آگے ڈاکٹر علیم اللہ خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے، جمہوریت اور آئین کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور جو بی جے پی-آر ایس ایس نے نفرت کی سیاست کا زہر بویا ہے، ہم اس نفرت کی سیاست کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس گاندھی، نہرو، مولانا آزاد اور امبیڈکر کی وراثت ہے اور ہمارے آزادی کی چھتری ہے۔ آزادی کی اس چھتری کو لے کر کانگریس پارٹی کے کارکنان راہل گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں گھوم رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ان کے مسائل کے حل کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
ڈاکٹر علیم اللہ خان نے کہا کہ ان کی زہریلی سیاست کی چھینٹیں ہم عام لوگوں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ ہم اس کے خلاف نظریاتی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ہمیں عوام کا آشیرواد اور پیار جتنا بھی ملا اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بیشک ہمیں کامیابی نہیں ملی لیکن انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نظریاتی جنگ ہار چکے ہیں۔ ہم جائزہ لیں گے اور ان کی نفرت کے خلاف یہ لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔

Related posts

چیف جسٹس کھلےعام اپنےعقیدےکااظہارکرکےغلط روایت قائم کررہےہیں:شاہنوازعالم

Siyasi Manzar

چین کے گلوبل ٹائمز نے وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی اوربین الاقوامی تعلقات میں بہتری کا اعتراف کیا ہے

Siyasi Manzar

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

Siyasi Manzar

Leave a Comment