Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ندوی علوم حدیث کے وفد نے رضا لائبریری کا دورہ کیا

لکھنؤ27نومبر(پریس ریلیز)ندوے کی فیکلٹی آف اختصاص برائے علوم حدیث کاوفد شعبہ حدیث کے اسکالرس جن کی تعداد 15 ہے۔ شعبے کے نگراں ڈاکٹر ابو سحبان روح القدس ندوی کی سرپرستی میں رضا لائبری رامپور پہنچا۔ لائبریری کے ذمہ داروں نے اس وفد کا بھرپور استقبال کیا اور نادر مخطوطات کو دکھانے میں کوئی کمی نہیں کی اور اس وفد کے کیٹلاگ کی مدد سے جن جن نوادرات کو دیکھنا چاہا لائبریری کے کیٹلاگر جناب اصباح خان نے اپنے اسٹاف کی مدد سے فراہم کرایا اور لائبریری کے عظیم الشان تاریخی میوزیم کی سیر بھی کرائی۔
مذکورہ وفد کی آمد پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان یہ تھا ’’امپوٹنٹس آف مینواسکرپسٹس اینڈاٹس کنورزیشن‘‘اس موضوع کے تحت قدیم مخطوطات کی صیانت، گرد و غبار اور دیگر مضر اثرات سے اس کی صفائی اور تجلید و شکستہ اوراق کی مرمت کے طریقے کار کو اس شعبے کے ماہرین نے عملی طور پر واضح کیا۔ یہ ورکشاپ نہایت معلومات افزا اور مفید تھا۔ لہٰذا ایسے ورکشاپ کا انعقاد قلمی سرمایہ کی حفاظت کیلئے بے حد ضروری ہے۔

Related posts

اواخر جنوری میں انجمن ترقئ اردو کٹیہار کا پہلا سمینار متوقع

Siyasi Manzar

سوشیل میڈیا کاغلط استعمال طلبہ کے کیریئرپراثرانداز

Siyasi Manzar

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment