Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

حافظ محمد ذوالقرنین کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد۔

اسلام پور16،نومبر(پریس ریلیز )قرآن کریم کلام الٰہی وحی ربانی اورامت محمدیہ کے لئے کتاب ہدایت ہے ،جس کامحافظ گرچہ خود ربّ کریم ہے ،لیکن سبب ظاہری کے طورپر حضرت انسان کو اس کامکلف بنایا گیاہے۔یہی وجہ ہے کہ ہرسال مدارس اسلامیہ سے بے شمار طلبہ وطالبات تکمیل حفظ قرآن کرکے محافظین قرآن کریم کی فہرست میں اپنااندراج کراتےہیں ۔الحمدللہ تعالٰی امسال بھی مدرسہ دارالعلوم حسینیہ اسلا م پور سے عزیزم حافظ محمدذوالقرنین شاگرد استاد الاساتذہ جناب قاری عبد السلام صاحب مظاہری وفرزند ارجمند حضرت مولانا شعیب صادق صاحب قاسمی نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔اس موقع پر موصوف کے والد محترم جناب مولانا شعیب صادق صاحب نےایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور علاقہ کے لوگوں کو جوڑا ۔جس میں علمائے کرام وعمائدین دین کے پرمغز خطاب ہوئے۔خاص طور پر مولانا معروف کرخی صاحب ومولانا عاشق الہی صاحب کا پرمغزخطاب ہوا ۔پر تکلف دعوت کا بھی انتظام تھا ۔مہمانان کرام ومندوبین نے حافظ صاحب واہل خانہ کو مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا ۔اس موقع پر حضرت مولانا سجاد عالم صاحب ومولانا عبد الوحید صاحب صاحب وقاری مظفر ادریس صاحب مولانا احمد صاحب قاری ابوہریرہ صاحب حافظ اکرم رحمان صاحب کی بھی خاص طور پر شرکت رہی اور حضرت مولانا افضل صاحب کی دعاپر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کو مرتب کرنے اور صحیح ڈھنگ سے چلانے میں مولانا سجاد عالم قاسمی استاد مدرسہ دارالعلوم حسینیہ وقاری عبدالسلام صاحب کا بڑا کردار رہا۔

Related posts

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی ممبر سید برہان الدین وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج منتخب

Siyasi Manzar

مساجد امن کا گہوارہ، دین اسلام کے مراکز ہیں: محمد ایوب فاروقی

Siyasi Manzar

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت،ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کے بعد بتائی مثبت پیش رفت

Siyasi Manzar

Leave a Comment