Siyasi Manzar
قومی خبریں

امین پٹھان نے بی جے پی کو دیا بڑا جھٹکا، کانگریس میں ہوئے شامل Rajasthan Election 2023

 ووٹنگ سے پہلے بی جے پی کو بڑے جھٹکے لگ رہے ہیں۔ امین پٹھان سے پہلے بھی کئی بی جے پی لیڈران کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔

راجستھان 16،نومبر(ایس ایم نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈراورراجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدرامین پٹھان بدھ (16 نومبر) کو وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اورپارٹی کے دیگرسینئرلیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یونس خان کے بعد بی جے پی کے واحد مسلم چہرہ رہے امین پٹھان نے گزشتہ روزکانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ وہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر، راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کارگزار صدراورنائب صدر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کئی کونسلروں اور بی جے پی کے عہدیداران نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ پی سی سی وارروم میں ریاستی صدر سکھجندرسنگھ رندھاوا اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے امین پٹھان اور ان کے حامیوں کو کانگریس کی رکنیت دلوائی۔

میڈیا سے بات چیت میں امین پٹھان نے کہا کہ وہ 25 سالوں تک بی جے پی میں رہے کیونکہ وہ ملک کومتحد کرنے کے لئے اٹل بہاری واجپئی، بھیروں سنگھ شیخاوت اوردیگر لیڈران کی پالیسیوں سے متاثرتھے۔ انہوں نے الزام لگیا کہ آج کی بی جے پی میں صرف گجرات کے لووں اور صنعت کاروں کو ہی فروغ دیا جا رہا ہے۔ امین پٹھان نے مزید کہا” انہوں نے (بی جے پی نے) ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کا نعرہ دیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ الیکشن میں ایک بھی مسلم کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ سماج کے ایک طبقے کو پوری طرح سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ایسی باتوں سے پریشان ہوکر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بی جے پی چھوڑو اور کانگریس میں شامل ہوجاؤ۔”

Related posts

اللہ کے حکم اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی کامیابی ملے گی: ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

ملک کے بڑے اسپتالوں کی طرح ہمارے اسپتال میں سہولیتیں مہیا ہوں گی:ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

متحدہ عرب امارات اور ہندوستان سرسبز اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں شراکت دار:مودی

Siyasi Manzar

Leave a Comment