Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کیلئےروانہ ہوئیں

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دی الوداعی مبارکباد

نئی دہلی،11 مئی،(ایس ایم نیوز) 9 مئی سے حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب تک چھ (6) خصوصی حج پروازوں سے 2084 عازمین حج کی روانگی کے بعد، 11 مئی کو سعودی ایئر لائنز کی 7ویں حج پروازسے 58 بغیر محرم ( مرد ساتھی کے بغیر)خواتین عازمین مقدس شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پران خواتین کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے اور مدینہ منورہ کے لیے الواعی مبارکباد پیش کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں ایئرپورٹ پر موجود رہیں اور انہیں پھولوں کا ہار پہناکر مدینہ کے لیے روانہ کیا۔ 45 روزہ مقدس سفر حج پر جانے والی ان 58 خواتین میں سے 33 دہلی، 15 اتر پردیش، 6 اتراکھنڈ، 4 مہاراشٹرا اور ایک ایک بہار، اڈیشہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش سے ہے۔ 7 ویںحج پرواز سے مدینہ پہچنے والے کل 401 عازمین حج میں دہلی کے 175، اتر پردیش کے 212، اتراکھنڈ کے 6، مہاراشٹرا کے 4، پنجاب، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور بہار سے ایک ایک عازمین شامل ہیں۔ جبکہ اب تک کل 8 پروازوں سے2881 عازمین حج جن میں 1480 مرد اور 1401 خواتین شامل ہیںدہلی سے مدینہ پہنچ چکے ہیں۔دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ اس بار بھی بڑی تعداد میں بغیر محرم مسلم خواتین حج پر جا رہی ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مودی حکومت میں خواتین خود انحصار ہو رہی ہیں۔ وہ اپنے گھروں سے نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ خواتین بھی اکیلے حج پر جا سکتی ہیں جن کے ساتھ ہمیشہ کسی مرد رشتہ دار کو جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین اپنے ملک کے لیے اورمودی جی کے لیے دل سے دعا کر رہی ہیں۔کوثر جہاں نے کہا کہ مودی جی اور ہماری حج کمیٹی کی قیادت میں حکومت نے جس طرح کی سہولیات اور سیکورٹی کی ضمانت دی ہے اس سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25 مئی تک کل 47 حج پروازوں سے تقریباً 16500 عازمین حج پر جائیں گے جبکہ پورے ملک سے ادائیگی حج کے لیے جانے والے عازمین کی کل تعداد175025ہے۔

Related posts

"Khel Diwas” by Association for Development of Nizamuddin:ایسو سی ایشن فار ڈیولپمنٹ آف نظام الدین کی جانب سے’’ کھیل دیوس ‘‘

Siyasi Manzar

بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے تمام بیس ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کی

Siyasi Manzar

امروہہ میں ایک ساتھ گرجے راہل ،اکھلیش

Siyasi Manzar