Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

مدرسہ مخزن العلوم اونچا گاؤں میں بعنوان سیرت النبی پروگرام کاانعقاد

بلب/فرید آباد،05دسمبر(پریس ریلیز)قرآن مقدس اللہ تعالیٰ کی جانب سے وہ حسین تحفہ ہے جس کو اللہ رب العزت نے آقا حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے اوپر نازل کیا ہے، جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہو رہی ہے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا اسلام الدین خلیفہ مجاز حضرت مولانا رائے پوری صدر جمعیت علماء نوح نے کیا،یہ پروگرام مولانا اشرف علی نائب صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب امام دہلی والی مسجد بڈکھل کی صدارت میں منعقد کیا گیا، نظامت کے فرائض مولانا سمیع الرحمن ندوی نائب امام اولڈ فریدآباد نے انجام دیئے، مہمان خصوصی مولانا شوکت علی سابق ناظم اعلیٰ جمعیت علماء متحدہ پنجاب، مہمان ذی وقار مولانا محمد لقمان قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع پلول، مولانا انعام الحسن ناظم اعلیٰ جمعیت علماء فریدآباد، محمد مبارک آلی میؤ ،محترم قاری عبد الخالق ناظم جمعیت علماء نوح، شامل ہوئے، بچوں کے سیرت النبی انعامی مقابلہ میں بطور حکم مولانا محمد عابد ندوی ایڈووکیٹ امام عید گاہ سیکٹر 6 فرید آباد، مولانا مفتی سلمان امام مسجد سیکٹر 3 فرید آباد، مولانا مفتی عبد لواجد شامل ہوئے، انعامی مقابلہ میں 45 طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا، ہر بچے سے 5 سوالات کئے گئے، بچوں نے اسلامی معلومات پر طلبہ اور طالبات نے حوصلے اور جرآت کے ساتھ جواب دے جس سے علماء کرام اور حکم حضرات نے پر سکون سنا اور داد تحسین سے نوازا، مدرسہ ہذا نے کل 12 انعامات رکھے، اول دوم سوم و نقد ہدیہ اور توصیفی سند ۔سر ٹیفکیٹ خوبصورت ٹرافی بھی اعزازی طور پر دی گئی، مولانا اسلام الدین کی نگرانی میں مدرسہ ہذا کے تین طالب علم محمد سعد قریشی، محمد حسین، محمد فرحان نے قرآن کریم حفظ مکمل کرائی، مائنارٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آنے والے مہمانوں کو پھول مالا اور شال دیکر استقبال کیا،مولانا شوکت علی سابق ناظم اعلیٰ جمعیت علماء متحدہ پنجاب کو علاقہ میوات اور اطراف میں سماجی برائیوں کے خلاف کام کرنے اور مظلوم بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے،محمد مبارک آ لی میو جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع پلول کو بھی صحافت کے میدان ایمان داری کے ساتھ کام کرنے اور مظلوم بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے پر سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے نوازا گیا، مولانا محمد عابد ندوی ایڈووکیٹ کو فریدآباد اور اطراف میں سماجی برائیوں کو روکنے و غریب بے سہارا لڑکیوں کی شادیوں میں مدد کرنے پر ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازا، شفی صدیقی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، مولانا اسلام الدین نے کہا قرآن مقدس اللہ تعالیٰ کی جانب سے وہ حسین تحفہ ہے جس کو اللہ رب العزت نے آقا حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے اوپر نازل کیا ہے،جس سے پوری انسانیت فیض یاب ہو رہی ہے، اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر جناب سراج الدین، جنرل سکریٹری پروفیسر محمد اقبال، انجینئر سعود احمد، محمد حسین، شیر خان ملک، بابو خان صدیقی، عباس خان، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی،

Related posts

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

Siyasi Manzar

 الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ بیداری مہم سے جڑیں عوام: معراج خان 

Siyasi Manzar

علم وعرفان کا ایک اور آفتاب غروب ہوا مولانا اشرف الحق رحمانی صاحب کا ہوا انتقال پر ملال

Siyasi Manzar

Leave a Comment