Siyasi Manzar
راجدھانی

’لائحہ عمل کی پیچیدگیوں کی تلاش‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور ہندوستان جس طرح عالمی سطح پر مختلف ممالک کے ساتھ متوازن سفارتی تعلقات کے حق میں رہا ہے وہ واقعی حیرت انگیز ہے:وفیسر جے پی دوبے

نئی دہلی:29 نومبر(ایس ایم نیوز) دہلی یونیورسٹی ( ڈی یو ) کے دہلی اسکول آف جرنلزم کی جانب سے ’لائحہ عمل کی پیچیدگیوں کی تلاش‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان میں یورا گوئے کے سفیر البرٹو اے گوانی اس لیکچر میں کلیدی مقرر کے طور پر موجود تھے۔ لیکچر پروگرام کا آغاز انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر جے پی دوبے کے ذریعہ مہمانان کے استقبال کے ساتھ کیا گیا۔لیکچر کے دوران، سفیر البرٹو نے صحافی اور سفارت کار کی حیثیت سے مختلف ممالک کے ساتھ سفارت کاری کے اپنے پیچیدہ تجربات کا اشتراک کیا اور سفارت کاری اور اس کی پیچیدگیوں پر صحافت کے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور ہندوستان جس طرح عالمی سطح پر مختلف ممالک کے ساتھ متوازن سفارتی تعلقات کے حق میں رہا ہے وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے جس طرح جی 20 میں اپنی شرکت کو پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یوراگوئے کے درمیان جغرافیائی سیاسی تعلقات بہت گہرے ہیں اور یہ 75 سالوں سے کامیاب رہے ہیں۔ دونوں ممالک انسانی اقدار کے تحفظ اور سماجی و اقتصادی مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔البرٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت اور انسانی سرمایہ اس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے سماجی تفریق کو عالمی مسائل کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر انہوں نے طلبہ کی طرف سے سفارتی اور بین الاقوامی تعلقات پر اٹھائے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ پروگرام کی نظامت کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دیمیتا کیتن مہتا نے کی۔ اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پرینکا سچدیوا اور دیگر اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔

Related posts

امام خمینی ؒ کی تعلیمات ان کی عملی زندگی میں نظر آتی تھیں:سفیر ایران،ڈاکٹر ایرج الٰہی

Siyasi Manzar

ممتاز صحافی محفوظ الرحمن کی قومی وملی خدمات کے اعتراف میں پروگرام

Siyasi Manzar

جمعیۃعلماء ہند کی قانونی مدد سے 11مسلم نوجوانوں کی ضمانت کی درخواست منظور

Siyasi Manzar

Leave a Comment