Siyasi Manzar
قومی خبریں

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

چنئی۔( پریس ریلیز)۔ ریاست تلنگانہ میں آنے والے 30نومبر 2023کواسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین کو وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے انتخابی مبصر کے طور پرمنتخب کیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاستی انچارج مانک رائو ٹھاکرے نے سید برہان الدین کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کانگریس پارٹی کیلئے بہت خاص ہے۔ اس لیے آپ کے تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ورھنا پیٹ اسمبلی حلقہ میں پہنچ کر آپ اپنے تجربے کے مطابق کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلاکر کامیابی دلانے میں تعاون کریں۔ تلنگانہ ریاستی انچارج مانک رائو ٹھاکرے نے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابی مبصر کے طور پر سید برہان الدین اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنا کر پارٹی کے امیدوں پر کھرے ثابٹ ہونگے۔ تلنگانہ میں وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے سیاسی مبصر کے طور پر منتخب ہونے پر تمل ناڈوکانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اورتلنگانہ انچارج و جنرل سکریٹری شری مانک رائو ٹھاکرے کا شکریہ ادا کیا۔ ریاست تلنگانہ کے عوام اس بار کانگریس کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سونپیں گے۔ مجھے امید ہے کہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کا کانگریس امیدوار اس مرتبہ بھاری ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف کو شکست دے گا اور ہم وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے جامع ترقی کیلئے کام کریں گے۔ جس کیلئے ہم پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Related posts

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت،ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کے بعد بتائی مثبت پیش رفت

Siyasi Manzar

ہندوستان ایک ایسا عالمی نظام چاہتا ہے جو سب کی شمولیتی ترقی کو یقینی بنائے۔ مودی

Siyasi Manzar

آپریشن زندگی: اترکاشی ٹنل میں پھنسے 40 مزدوروں کو نکالنے کی جنگ جاری

Siyasi Manzar

Leave a Comment