وانمباڑی۔ (پریس ریلیز)۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی ممبر سید برہان الدین کو وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔ اس ضمن میں ترپاتور ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلعی صدر ایس پربھو نے کانگریس پی سی سی ممبرسید برہان الدین کواپائنٹمنٹ لیٹر سونپا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2024میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے ترپاتور ضلع کے تمام پولنگ بوتھوں پر منتظمین کا تقرر کیا جارہا ہے۔ منتظمین کی تقرری کو تیز کرنے کے ارادے سے محترمہ سونیا گاندھی جی، راہل گاندھی جی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی صدر ملکارجن کھرگے جی کے آشیرواد اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے ایس الاگری کی منظوری سے سید برہان الدین کو وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے تحت وہ وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے تمام پولنگ بوتھس کے منتظمین کو نامزدکریں گے۔ ترپاتور ضلعی صدر ایس پربھو نے امید ظاہر کی ہے کہ سید برہان الدین اپنے نئے ذمہ داری کو بخوبی نبھا کر ویلور پارلیمانی حلقہ میں کانگریس پارٹی کی غیر معمولی ترقی کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے کہ سید برہان الدین اس سے قبل کرناٹک کے چامراج نگر اسمبلی حلقہ اور تلنگانہ کے وردھنا پیٹ کے کامیاب انتخابی مبصر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔