Siyasi Manzar
راجدھانی

پی ایم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لیے ارسال کی چادر، بی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی قافلے کے ساتھ اجمیر کے لیے روانہ

پی ایم مودی کی طرف سے بھیجی گئی چادر ہفتہ کی صبح پیش کی جائے گی۔

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (11 جنوری) کو خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر چڑھائی جانے والی چادر بی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی کو سونپی۔جسکو خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چڑھایا جائے گا۔ پی ایم مودی ہر سال اجمیر شریف درگاہ پر عرس کے موقع پر چادر پیش کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی درگاہ پر وزیراعظم کی طرف سے چادر چڑھائی جائے گی۔ نریندر مودی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک نو بار اجمیر شریف درگاہ پرچادر چڑھا چکے ہیں۔ یہ دسویں بار ہے جب پی ایم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی ہے۔ پی ایم نے اس کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ مرکزی اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی اور بی جے پی اقلیتی محاذ کے صدر جمال صدیقی بھی تھے۔

جمعہ کی صبح اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی نے دہلی میں بابا قطب شاہ کی چادر لی اور پھر نوح، الور، دوسہ اور ہریانہ کے جے پور سے ہوتے ہوئے اجمیر کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ملک بھر سے اقلیتی محاذ کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قافلے نے رات جے پور میں گزاری۔

قومی صدر کے قافلے میں قومی نائب صدر چودھری ذاکر حسین، ایس کے ایم ایس سی اکرم، یاسر جیلانی، شاداب شمس چیئرمین وقف بورڈ اتراکھنڈ، ڈاکٹر۔ اسلم، کمال بابر، فہیم سیفی، وسیم وارثی وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

الحکمہ فاؤنڈیشن کا 31واں سالانہ اجلاس تزک احتشام کے ساتھ اختتام پزیر

Siyasi Manzar

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو جاری کیا نوٹس

Siyasi Manzar

جمال صدیقی اور فرید نظامی کی دہلی کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں کے ساتھ میٹنگ منعقد

Siyasi Manzar

Leave a Comment