Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

والدین کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ لڑکیاں ہوں یا لڑکے، ان کی بنیادی دینی تعلیم کا انتظام کریں:مفتی قیصر علی قاسمی 

ادارہ سبیل القرآن میں تقریب تقسیمِ انعامات منعقد،مولانا خالد رحمانی ندوی نے سرپرستوں سے کہا بچوں کو قرآنی تعلیم ضرور دیں
مظفرپور، آج کل لوگ اپنے بچوں کی مادی ضرورتوں کی تو پوری فکر کرتے ہیں، بہتر سے بہتر کھلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی خواہش کے مطابق کپڑے پہنانے کی سعی کرتے ہیں، خود تنگ دستی کی زندگی گزار کر معیار ی اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں، مگر ان کی آخرت کو سنوارنے اور آنے والی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچانے کی کوئی فکر نہیں کرتے۔ ان خیالات کااظہار مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم چندوارہ مظفرپور کے استاد و قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مظفرپور مفتی محمد قیصر علی قاسمی نے کیا وہ داراقم ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مدرسہ مجیدیہ رحمانیہ شکری سریا مظفرپور کی شاخ ادارہ سبیل القرآن واقع مدینہ گلی نیم چوک سعد پورہ میں منعقد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  والدین کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ لڑکیاں ہوں یا لڑکے، ان کی بنیادی دینی تعلیم کا انتظام کریں، جتنی اہمیت کے ساتھ بچوں کو اسکولی تعلیم دلاتے ہیں، اتنی ہی اہمیت کے ساتھ مکتب بھی بھیجیں جہاں وہ قرآن مجید، اسلامی عقائد، عبادات و معاشرت اور معاملات کے ضروری احکام اورسیرت نبویؐ کی تعلیم حاصل کریں۔ سعدپورہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا تنویر عالم قاسمی نے کہا کہ بچے، بچیاں اور ان کے والدین قابل مبارکباد ہیں جو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے لیے ادارہ سبیل القرآن کا رخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ناگفتہ بہ حالات سے نجات پانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم سب قرآن و حدیث کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے کا عزم کریں۔ جواں سال عالم دین مولانا ارشاد ندوی نے کہا کہ قرآن کریم وہ کتاب ہے جو دلوں کے کجروی ٹھیک کرتی ہے۔ ساتھ ہی پوری دنیا کو راہ دکھاتی ہے۔ ہم پر قرآن کے چھ حقوق ہیں پہلا قرآن پر ایمان لانا، دوسرا صحیح قرآن پڑھنا،تیسرا اشاعت قرآن، چوتھا قرآن کو سمجھنا اور غور کرنا، پانچواں قرآن کے احکام پر عمل کرنا اور چھٹا قرآن کے پیغام کو عام کرنا۔ واضح رہے کہ ادارہ سبیل القرآن کے شعبۂ نورانی قاعدہ کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن شگوفہ بنت احمد رضا، دوسری پوزیشن زینب فاطمہ بنت اسلم اور تیسری پوزیشن روشنی خاتون بنت مجیب اللہ نے حاصل کی اسی طرح شعبۂ ناظرہ قرآن مجید میں پہلا مقام صائمہ پروین بنت محمد اخلاق، دوسرا مقام زید بن ظفر حسین اور تیسرا مقام محمد احمد بن نسیم انصاری نے حاصل کیا۔ ان کے علاوہ بھی سالانہ امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ادارہ کے سرپرست حافظ عبد الرحیم رحمانی اور ادارہ کے استاد مولانا خالد رحمانی ندوی،مفتی محمد قیصر علی قاسمی کے ہاتھوں کامیاب طلبہ و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مظفرپور مفتی محمد قیصر علی قاسمی نے اور نظامت شعبۂ اردو نتیشور کالج  اسلم رحمانی نے کی۔پروگرام کا آغاز حافظ محمد حامد رحمانی کی تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، وہیں حافظ حارث رحمانی نے نعت شریف پیش کر سامعین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر حافظ عبدالرحیم رحمانی، مولانا خالد رحمانی ندوی، حافظ حارث رحمانی، صحافی محمد طالب حسین آزاد، ماسٹر محمد عارف،عبد اللہ خلیل، محمد ذاکر،عبد المالک، عبدالخالق، صابر عرف ڈالر،محمد عابد قریشی، محمد جاوید قریشی، ماسٹر محمد نزرالاسلام،محمد صدام حسین، محمد اکرم سادات،محمد شاہنواز، ماسٹر محمد ندیم، مولانا تنویر، مولانا مسعود اور حافظ عبد السمیع وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

ناانصافی کے خلاف سنگھرس ہی لوک بندھو راج نارائن جی کو خراج عقیدت : شاہنواز قادری

Siyasi Manzar

الفلاح کی سالانہ عام مجلس اختتام پذیر:علامہ مفتی حقانی صاحب کی شخصیت حیات وخدمات پر سیمنار سے متعلق لئےگئے کئی اہم فیصلے

Siyasi Manzar

بی جے پی میں اقلیتوں کا مفاد محفوظ: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment