Siyasi Manzar
راجدھانی

مودی حکومت ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنی: راہل گاندھی

نئی دہلی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک نے ترقی کی جو رفتار متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دوران حاصل کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس رفتار میں رکاوٹ بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے غریبوں کو مضبوطی فراہم کرکے ملک کو ترقی کی راہ دکھائی لیکن مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت صرف اپنے دوستوں کے مفادات کی خدمت کر رہی ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا، "یو پی اے حکومت میں تیزی سے آگے بڑھتی ہندوستان کی معیشت کے لئے نریندر مودی ‘اسپیڈ بریکر’ بن گئے ہیں۔ کانگریس نے غریبوں کو بااختیار بنا کر ترقی کی رفتار تیز کی، جب کہ مسٹر مودی چند دوستوں کے فائدے کے لیے ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ملک کی مسلسل ترقی میں پالیسیوں کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘پالیسیوں میں ہم وطنوں کو سب سے آگے رکھے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔ بی جے پی حکومت اقتصادی محاذ پر کانگریس کے آس -پاس بھی نہیں ہے ۔ اعداد و شمار اس کی گواہی دے رہے ہیں۔”

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات کا افتتاح

Siyasi Manzar

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کو عمدہ کارکردگی کے لیے بین الاقوامی اعزاز

Siyasi Manzar

پی ایم مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لیے ارسال کی چادر، بی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی قافلے کے ساتھ اجمیر کے لیے روانہ

Siyasi Manzar

Leave a Comment