Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کا دھولیہ میں شاندار استقبال

لوک سبھا چناؤ لڑنے کی پیشکش، ہر ممکن تعاون کا اہل دھولیہ نے یقین دلایا

دھولیہ : 22، فروری دھولیہ شہر کے سوشل ورکروں اور نوجوانوں کی جانب سے نارتھ مہاراشٹر کے علاقوں بالخصوص دھولیہ، چالیس گاؤں ،املنیر،چوپڑا ،اورنگ آباد و اطراف سے عوامی خدمت کرنے والے سوشل ورکروں، سابق ایم ایل اے و سابق کارپوریٹرس کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کل شب فرقان یہ ہال دھولیہ میں کیا گیا۔اس استقبالیہ تقریب کے کنوینر اقبال پٹھان و وسیم اکرم، اظہر بھائی، زوہیب بھائی نے عوامی خدمت کے جذبہ سے اس تقریب میں مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سپاش نامہ تفویض کیا ۔اس موقع پر کنوینر وسیم اکرم نے کہا کہ دھولیہ شہر کے سوشل ورکروں نے اورنگ آباد ، جلگاؤں ، املنیر ، چالیس گاؤں، مالیگاؤں ،چوپڑا کے نوجوانوں بالخصوص عوامی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس تقریب کا انعقاد کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی ہمدردی میں لڑنے والے لیڈر کم ہوتے ہیں ۔مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے والد مرحوم شیخ رشید بلاغرض ووٹ کے عوامی خدمت کرتے رہیں ہیں آج ایسے لیڈروں کی قوم کو ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہے۔ مآب لنچنگ، فرقہ پرستوں کی دھاندلی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ایسے حالات میں قوم کی رہنمائی کرنے والے لیڈران کی ہمیں ضرورت ہے ۔انہوں نے لوک سبھا چناؤ کے تناظر میں کہا کہ لوک سبھا میں نوجوان لیڈر کو کھڑا کیا جائے جو ایوان میں مسلم نمائندگی کرسکے۔آصف شیخ رشید اس نوجوان کا نام ہے جو مسلمانوں کے مسائل ایوان میں بلا خوف و خطر لڑنے والے ہیں ۔انہوں نے اہل دھولیہ کی جانب سے یقین دلایا کہ ہم آزادی کے بعد پہلی بار مسلم خاصدار لائیں گے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں ملک و ریاست کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔آج میں ووٹ مانگنے نہیں آیا ہوں۔آصف شیخ نے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی ووٹ کی قدر کو ختم کردیا ہے اس لئے آج سرکاروں میں مسلمانوں کو نمائندگی نہیں ہے ۔اب ہمیں اپنی قدر و منزلت برھانا ہوگا۔ہمیں جذبات میں نہیں بلکہ سنجیدگی سے فیصلہ لینا پڑے گا۔ہمیں ہوش سے کام لیکر ایک پلیٹ فارم پر آنا ہے، اتحاد کیلئے کوشش کرنا ہے عوام کے درمیان جاکر ماحول بنا کر شروعات کرنی چاہیے ۔آصف شیخ نے مراٹھا ریزرویشن اتحاد پر فکر انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اس قوم کے پاس دھن دولت، تعلیم روزگار سب ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ قوم ریزرویشن کیلئے ایک جارنگے پاٹل کے ساتھ سڑکوں پر نکل رہی ہیں ساتھ میں اپنا کھانا دانا لیکر آرہی ہے اس کے برعکس مسلم ریزرویشن کیلئے کہیے یا کسی ایک اجلاس کیلئے کہیے ہماری قوم کو جگانا پڑتا ہے ۔اس لئے آج ہمیں بیدار ہونا ہوگا ۔اس تقریب میں فیروز لالہ صدر تقریب نے کہا کہ مسلمانوں کے آنسو پوچھنے والا مسلمان کے علاوہ کوئی نہیں، غیر صرف دھوکہ دیگا، ہمیں اب اتحاد کے ساتھ سیاست میں آنا ہوگا۔اس موقع پر ناصر بھائی اورنگ آباد ، چالیس گاؤں سے علاؤ الدین، حیدر علی افسر پٹھان مخدوم بھائی شکیل بھائی، کنوینر اقبال پٹھان و وسیم اکرم، اظہر بھائی، زوہیب بھائی ندیم ہھنی والا سمیت سیکڑوں سوشل ورکروں نے اپنی شرکت درج کروائی ۔

Related posts

مدرسہ رضائے مصطفی نے صوبائی مدارس میں حاصل کیا دوسرا مقام

Siyasi Manzar

دہلی : ادیبہ علی نے نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا

Siyasi Manzar

بی جے پی نفرت انگیز ایجنڈے کے ساتھ لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے جو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے لیے تباہ کن ہے: ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment