Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

سید رابع حسنی ؒ کی حیات و خدمات پر عالمی رابطہ ادب اسلامی کا سمینار اختتام پذیر

تاجپورضلع بجنور05 نومبر(پریس ریلیز)۔مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر اور ناظم ندوۃ العلماء لکھنومولانا سید محمد رابع حسنی رحمت اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر منعقدہ سمینار بخیر خوبی اختتام پذیر ہوگیا ۔مقالہ نگاران نے مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ان کی تصانیف کا تعارف کرایا اور ان کی تحریروں کی ادبی و فنی خوبیاں بیان کیں ۔اختتامی اجلاس کی صدارت اردو عربی کے انشاء پرداز اور دہلی یونیورسٹی و جامعہ ملیہ کے سابق استاذ پروفیسر محمد محسن عثمانی ندوی نے کی ۔موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی نسلوں کو اپنے اسلاف کی خدمات سے متعارف کراناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سی شخصیات ایسی گذری ہیں جو کسی ایک میدان میں ماہر تھیں ،اب اس کا فقدان ہوتا جارہا ہے ۔ضرورت ہے کہ کچھ لوگ اپنے مضامین میں اختصاص پیدا کریں اور ملت کو علمی و تحقیقی میدان میں بانجھ نہ ہونے دیں ۔کنوینر سمینار ڈاکٹر سراج الدین ندوی نے اپنے الوداعی خطاب میں مندوبین و مہمانان اور منتظمین کا شکریہ اداکیا ۔نظامت کے فرائض مولانا محمد ذوالفقار ندوی نے انجام دیے ۔سمینار کی مختلف نشستوں میں 69مقالے پڑھے گئے ۔جن ادباء و محققین نے مقالے پیش کیے ،ان میں ڈاکٹر شفیق احمد خاں ندوی ،سابق صدر شعبہ عربی جامعہ ملیہ ،مفتی محمد صالح نائب ناظم مظاہر علوم سہارن پور ،مولانا محمد طاہر مدنی ،ناظم جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ ، مولانا شمیم احمد ندوی ریسرچ اسکالر جواہر لال یونیورسٹی دہلی ،مولانا عامر رشادی ،ناظم جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ،مولانا بدیع الزماں قاسمی بنگلور،محمد شمشادندوی جامعۃ الہدایہ راجستھان،مفتی ناصرالدین مظاہر علوم وقف سہارن پور،احسان الحق قاسمی مہراج گنج بہار،عبدالرزاق ندوی کانپور،محمد صادق ندوی اورنگ آباد مہاراشٹر،محمد سفیان ندوی گجرات،مولانا عبدالباسط ندوی پٹنہ بہار،مفتی ، ڈاکٹر سکندر اصلاحی ادارہ دعوۃ القرآن لکھنو،ندوہ سے محمد اقبال ندوی ،محمد سلیمان ندوی ،محمد احمد ندوی ،ضلع بجنور سے محمد یاسین ذکی،،ماسٹر محمد اسماعیل ،ڈاکٹر نزاکت حسین ،ماسٹرمحمد احمددانش ،کا نام قابل ذکر ہے ۔عبدالغفار صدیقی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔وقت کی قلت کے باعث مولانا اسرار الحق قاسمی ،شیخ نگینوی ،مفتی کفیل احمد ،محمد دانش ندوی ،مولانا محمد اسلم فیضی وغیرہ نے اپنے مقالے کی کاپی سکریٹری رابطہ کے سپرد کردی ،سکریٹری رابطہ نے اعلان کیا کہ بہت جلد سبھی مقالوں کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ قرب و جوار کے علاوہ بیرونی مہمانان کی بڑی تعداد سمینار میں شریک ہوئی ۔

Related posts

تصوف ایک روشنی کی مانند ہے جو تشدد سے خوفزدہ دنیا کو روشنی دکھا سکتا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

اردو زبان کے فروغ اورترقی کے لئے ہمیں بلاتفریق مذھب وملت آگے آناچاہئے:محمداللہ

Siyasi Manzar

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Siyasi Manzar

Leave a Comment