Siyasi Manzar
کاروباری خبریں

ریلائنس ریٹیل کے پہلے ’’سودیش‘‘اسٹور کاحیدرآباد میں آغازنیتا امبانی نے افتتاح کیا

ریلائنس امریکہ اور یورپ میں بھی ‘سودیش’ اسٹور کھولے گی:نیتا امبانی
حیدرآباد، 9نومبر، 2023ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے تلنگانہ میں ریلائنس ریٹیل کے پہلے سودیش’ اسٹور کا افتتاح کیا۔ جوبلی ہلز، حیدرآباد میں 20,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ اسٹور ہندوستانی فنون اور دستکاری کے لیے وقف ہے۔ سودیش اسٹور، جس کا مقصد ہندوستان کے قدیم فنون اور دستکاری کو عالمی سطح پر لے جانا ہے، میں روایتی فنکاروں اور کاریگروں کی مصنوعات اور دستکاری فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

کاروباری خاتون نیتا امبانی کا خیال ہے کہ ریلائنس ریٹیل کے ‘ سودیش’ اسٹورز، ہندوستان کے قدیم فن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے ساتھ، کاریگروں اور دستکاروںکے لیے بھی آمدنی کا ذریعہ بنیں گے۔ دستکاری کے علاوہ ہاتھ سے بنی اشیائے خوردونوش اور کپڑے بھی سودیش اسٹور میں خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔حیدرآباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نیتا امبانی نے کہا، سودیش ہندوستان کے روایتی فنون اور دستکاروں کو بچانے اور فروغ دینے کے لیے ایک شائستہ اقدام ہے۔ یہ ‘ میک ان انڈیا’ کی روح کو مجسم کرتا ہے اور ہمارے ہنر مند کاریگروں اور دستکاروں کے لیے عزت کے ساتھ روزی کمانے کا ذریعہ بن جائے گا۔ وہ واقعی ہمارے ملک کا فخر ہیں، اور سودیش کے ذریعے ہم انہیں عالمی سطح پر وہ پہچان دلانے کی کوشش کریں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔ ہم ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپ میں بھی سودیش کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ممبئی میں حال ہی میں شروع کیے گئے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر( این ایم اے سی سی) میں سودیش ایکسپیریئنس زون بنایا گیا ہے۔ جہاں ہندوستانی اور بین الاقوامی مہمان کام پر ماہر کاریگروں کو دیکھ سکتے ہیں، ان کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ خریداری کر سکتے ہیں۔ این ایم اے سی سی کے کاریگروں کو اتنے آرڈرز موصول ہوئے کہ تین دن کے لیے بنائے گئے اس تجربہ زون کی مدت میں توسیع کرنا پڑی۔ یہاں پر فروخت ہونے والی تمام مصنوعات کی پوری آمدنی کاریگروں کی جیبوں میں جاتی ہے۔’سودیش‘ کا خیال صرف دکانیں کھولنے تک محدود نہیں ہے۔ نچلی سطح پر، ہندوستان بھر میں 18 ریلائنس فاونڈیشن آرٹیشین اینیشیٹیو فار سکل انہانسمنٹ (RAISE) مراکز قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس سے 600 سے زیادہ کرافٹ پروڈکٹس کے لیے ایک شاپنگ پلیٹ فارم مہیا ہونے کی امید ہے۔سودیش اسٹور میں اسکین اینڈ نو ٹیکنالوجی کی سہولت بھی موجود ہے اگر صارف کسی بھی پروڈکٹ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جس کے ذریعے ہر پروڈکٹ اور اس کے مینوفیکچرر کے پیچھے کی کہانی جانی جا سکتی ہے۔

Related posts

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘

Siyasi Manzar

ریلائنس جیو نے 2599 روپے میں’جیو فون پرائیما‘لانچ کیا

Siyasi Manzar

جیوایئرفائبرکی تیزرفتارکارازاسٹینڈایلون 5 جی ٹیکنالوجی ہے:اوپن سگنل

Siyasi Manzar

Leave a Comment