Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

راجستھان کے دوسہ میں خوفناک سڑک حادثہ پک اَپ اور ٹرک کی ٹکر، 7 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 9 زخمی

ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اَپ کے آگے کا حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا، سبھی 10 مہلوکین اتر پردیش کے رہنے والے تھے اور کھاٹو شیام مندر سے درشن کرکے واپس ہو رہے تھے

دوسہ،13 اگست،راجستھان کے دوسہ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کھاٹو شیام مندر سے درشن کرکے واپس ہو رہے عقیدت مندوں کی پک اَپ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 9 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 7 بچوں سمیت 3 خواتین شامل ہیں۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سبھی مہلوکین کھاٹو شیام درشن کرنے کے لیے گئے تھے۔ درشن کرکے واپس آنے کے دوران عقیدت مندوں کا پک اَپ ٹرک دوسا میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں پک اَپ میں سوار 7 بچوں کی موت ہو گئی اور 3 خواتین کی بھی جان چلی گئی۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے سبھی مہلوکین اتر پردیش کے ایٹا کے رہنے والے تھے۔مقامی لوگوں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو صبح عقیدت مندوں کا پک اَپ ٹرک کھاٹو شیام کی طرف سے آ رہا تھا۔ اسی دوران دوسا میں ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اَپ کے آگے کا حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا، کئی مسافر گاڑی میں پھنس گئے جنہیں سخت مشقت کے بعد نکالا جا سکا۔ حادثے کے بعد سڑک پر لمبا جام لگ گیا، جسے پولیس نے بڑی مشقت کے بعد خالی کرایا۔اس معاملے کی جاانکاری دیتے ہوئے ایس پی ساگر رانا نے بتایا کہ کھاٹو شیام مندر سے آ رہے عقیدت مندوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اب تک 10 لوگوں کی جان جانے کی خبر ہے۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے 8-7 لوگوں کو جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔حادثے میں جان گنوانے والے سبھی 10 عقیدت مند اتر پردیش کے ایٹا کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں پوروی (3)، پرینکا (25)، دکچھہ (5)، شیلا، انشو (26) کے نام شامل ہیں۔ دیگر مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وہیں سیما ، منوج، لاکھن،نیتک، سوربھ، پرینکا، ریتا وغیرہ شدید طور زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے پر کئی سیاسی رہنماؤں نے اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر مناسب علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے اہل خانہ سے رابطہ کرکے انہیں امدادی رقم اور ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related posts

دیوالی کے موقع پر اتراکھنڈ میں بڑا حادثہ Major accident in Uttarakhand on the occasion of Diwali

Siyasi Manzar

آسام حکومت پر سپریم کورٹ برہم

Siyasi Manzar

مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم نصیب اللہ کمپاؤنڈمیں طلباء کے سالانہ انجمن کا انعقاد کیا گیا

Siyasi Manzar