Siyasi Manzar
قومی خبریں

دینی شعورکے ساتھ سیاسی بصیرت بھی مسلمانوں کےلئے لازمی:ابوعاصم اعظمی :Abu Asim Azmi

ممبئی، ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں اےسے میں مسلمانوں کو اپنے دستاویزات اور سرکاری دستاویزات کی تصحیح انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ مسلمان اپنا نام ووٹر لسٹ میں اندراج کروائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہے یا نہیں کیونکہ اگر آپ نے ایک مرتبہ ووٹ دیاہے تو اس کے باوجود آپ کے نام ووٹر لسٹ سے حذف ہوسکتے ہیں اس لئے اپنے ناموں کے اندراج اور اس کی جانچ ضروری ہے اس قسم کا اظہارخیالات شیکلکر سماج کے دس سالانہ یوم تاسیس پر رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی پارٹی اب ایسی نہیں ہے جو مسلمانوں کو ساتھ لےنے کو تیار ہے پارٹی کے اسٹیج پر مسلمانوں کو بلانا بھی انہیں گوارا نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں کے ان کے ساتھ آنے سے غیر مسلم ان سے دور ہوسکتے ہیں لیکن ہر پارٹی کو مسلمانوں کو ووٹ ضرور چاہئے انہو ں نے کہا کہ جس طرح سے ماحول تیار کیا گیا ہے اس سے اچھے اور سیکولر ہندو بھی مسلمان سے دور ہو رہے ہیں نفرت کے سبب ملک میں مسلمانوں اور اقلیتوں کےلئے عرصہ حیات تنگ ہے لیکن ہ میں حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ دستور کی بقا ء کےلئے اور جمہوری اقدار کےلئے ہر مسلمان کو ووٹ دینا لازمی ہے اےسے امیدوار کو ووٹ دینا ضروری ہے جو سیکولر ہو اور ذات پات اور دھرم کے نام پر فساد برپانہیں کرتا ایک اچھے معاشرے اور جمہوری اقدا ر کےلئے ہ میں جمہوریت کے قیام کےلئے آگے آنا چاہئے انہو ں نے کہا کہ آج ہندواور مسلمانوں کے نام پر نفرت پیدا کر کے ووٹ لےنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی اس وقت ہی ممکن ہے جب وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا نسل نو کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک سونا کی چڑیا کہا جاتا تھا اس ملک پر 52سال تک اورنگ زیب نے حکمرانی کی اور عدل و انصاف کیا لیکن نفرتی مہم میں اب اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کا نام لےنے پر بھی جیل میں جاناپڑتا ہے دستور کے تحفظ کےلئے ہ میں تعلیم کا دامن تھامنے پر زور دینا چاہئے جب ہم اعلی تعلیم یافتہ رہیں گے تو اس ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہو ں نے کہا کہ اگر مسلمان پنجوقتہ نمازی تہجد گزار بھی ہوجائے اور اس میں سیاسی شعور نہیں ہے اور سیاسی بصیرت نہیں ہوگی تو اسے آئندہ نماز پڑھنے سے بھی روکا جاسکتاہے اس لئے مسلمانوں میں سیاسی شعور انتہائی ضروری ہے دین کے ساتھ سیاسی شعور بھی مسلمانوں میں لازمی ہے اور یہی وقت کا تقاضہ ہے ۔

 

Related posts

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پولیس کے سامنے شیو سینا شندے دھڑے کے لیڈر کو گولی مار ی

Siyasi Manzar

دیو بیچ گیمز کے کامیاب اہتمام نے ساحل سمندر پر کھیل کود کے پرجوش مقابلوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے: انوراگ ٹھاکر

Siyasi Manzar

Malik Arjun Kharge,Rahul Gandhi:ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں عام لوگوں کے لیے کانگریس کی لڑائی جاری رہے گی: ڈاکٹر علیم اللہ خان

Siyasi Manzar

Leave a Comment