Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

دہلی : ادیبہ علی نے نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا

کھیلوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ادیبہ علی اپنی تعلیم پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں: اصغر علی

نئی دہلی :29 نومبر (پریس ریلیز) راجدھانی دہلی کا علاقہ بستی حضرت نظام الدین میں رہنے والی 20 سالہ ادیبہ علی نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقدہ 66 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ مقابلہ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر نہ صر ف اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر ارادے مضبوط اور حوصلے بلند ہو تو انسان سب کچھ کر سکتا ہے۔ادیبہ کے میڈل جیتنے سے گھر میں خوشی کا ماحول ہے ۔ رشتہ داروںکے علاوہ بستی حضرت نظام الدین کی معزز شخصیات ادیبہ علی کو اپنی دعائوں سے نواز رہے ہیں ۔بیٹی کی کامیابی پر ادیبہ کے والد اضغر علی نے بتایا کہ آج سے 4 سال قبل ادیبہ کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آیا تھا ، چوتھی منزل کی بالکونی سے جھانکتے ہوئے بچی کا پیر پھنسل گیا تھا اور وہ نچے گر گئی تھی ،اس حادثے کی وجہ سے ادیبہ اپنے پیروں سے چل نہیں سکتی۔ جب ایک شخص کسی بیماری یا حادثہ کی وجہ سے بستر پر ہوتا ہے تو وہ اپنے آپ کو بوجھ سمجھنے لگتا ہے ۔

ایسی حالت میں ہمیں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور میں نے اپنی بیٹی کی خوب حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معذور ہونے کے باوجود بچی نے ہار نہیں مانی کتابوں اور انٹر نیٹ کی مددسے ادیبہ نے معذور اشخاص کی زندگی کا مطالعہ کرنا شروع کیا ۔ کس طرح معذور لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں اپنا وقت کن کن چیزوں میں صرف کرتے ہیں اور اپنے آپ کو کس طرح کامیاب بنا سکتے ہیںیہ سب باتیں بچی نے بہت جلد اپنی زندگی میں شامل کر رلی تھی۔ والد اضغر علی نے کہاکہ ادیبہ ضلع سطح پر بھی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور تقریبا 9 میڈل جیت چکی ہیں ۔ فلحال ادیبہ کو کوچ سبھاش رانا(انڈین نیشنل پیرا شوٹنگ ٹیم کوچ) ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ گزشتہ روز بھوپال میں منعقدہ66 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں ادیبہ نے جونیئر زمرے میں گولڈ اور سینئر زمرے میں سلور میڈل جیتا ہے جو ہمارے لئے بہت ہی خوشی کا مقام ہے ۔ تعلیم کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اصغر علی نے کہاکہ بیٹیاں نعمت ہوتی ہے ان پیدائش پر خوش ہونا چاہئے اور ان کی تعلیم و پر ورش اچھی طرح کرنی چاہیے ۔ ادیبہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(اگنو) سے بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ان کا یہ آخری سال چل ہے ، کھیلوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ادیبہ اپنی تعلیم پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں ۔ میڈل جیتنے کے بعد ادیبہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ادیبہ علی نے کہاکہ والدین کی محنت اور اپنے کوچ کی ٹریننگ کے سبب میں اس مقام تک پہنچ پائی ہوں ، میرا خواب ہے کہ میں ایک روز شوٹنگ میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل لے کر آئو ۔ادیبہ علی نے یہ بھی کہاکہ ہمیں اپنی محنت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اگر ہم ایسا کریں گے تو کامیابی ضرور ملے گی ۔

Related posts

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ 2023‘ کے نتائج کا اعلان

Siyasi Manzar

اعظم نگرروڈ وسالماری ریلوے اسٹیشن پر حسب سابق ریل ٹھہراؤ کی پرزور مانگ۔۔

Siyasi Manzar

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت دے گی

Siyasi Manzar

Leave a Comment