Siyasi Manzar
قومی خبریں

حکومت سعودی عرب کا خوش آئند اقدام اورمبارک وقابل ستائش عمل:عبدالحکیم مدنی

پوری دنیا سے 1000لوگ ہونگے 2024ءمیں عمرہ کے لئے شاہی مہمان
کاندیولی،ممبئی (پریس ریلیز)سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ہمیشہ سے اہل اسلام مسلمانوں اور اہل علم اور علماء کی میزبانی اور خدمت میں پیش پیش رہا کرتا ہے ملک عبدالعزیز رحمہ اللہ کے زمانے سے لے کر آج تک ان کی یہ روایت پوری شان بان کے ساتھ جاری اور ساری ہے۔ عالم اسلام کا کوئی مسئلہ یا قضیہ ہو یا اسی طریقے سے دنیا میں پیش انے والی مشکلات اور پریشانیاں ہوں ایسے موقع پر سعودی عرب ہمیشہ ان امور اور معاملات میں بڑھ چڑھ کر اپنے قابل قدر کردار کو ادا کرتا ہے، وہاں کی یونیورسٹیوں میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلبہ اور شائقین علم کو بھی وظیفے کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا حسین موقع دیا جاتا ہے، قرآن مجید کی طباعت اور اس کے ترجمہ اور تفسیر کی جو خدمت ہے وہ الگ سے برسوں سے جاری اور ساری ہے۔اسی طریقے سے حرمین شریفین کی تعمیر اور توسیع اور اس کی شایان شان خدمت ہم میں سے کسی سے پوشیدہ اور مخفی نہیں ہے۔ زائرین اور حجاج کرام کے قافلے اور اسی طریقے سے ان کی حفاظت اور با سہولت تمام ارکان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت نے جو انتظامات کئے ہیں وہ مثالی اور نمایاں ہیں اور جلی حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ۔برسوں سے سعودی عرب کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ وہاں کے غیور اور قابل قدر اوربےلوث شاہان مملکت ہمیشہ سے عالم اسلام کے چیدہ اور نمائندہ علماء، اہل علم اور میدان دعوت اور میدان تعلیم و ثقافت سے جڑے ہوئے لوگوں کی حج اور عمرے کے لیے بھی میزبانی کرتے ہیں،خاص طور پر پچھلے سال خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کی طرف سے ایک بڑے وفد کی پوری دنیا سے ضیافت کی گئی تھی اور انہیں حج بیت اللہ کی سعادت ملی تھی سعودی عرب کی مذہبی وزارت کی اطلاع کے مطابق امسال 2024ءمیں بھی پوری دنیا سے ایک ہزار لوگوں کو خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جلد ہی مذہبی امور کی ترتیب اور تنسیق کے ساتھ عمرے کے لیے ان شاءاللہ العزیز یہ حسین موقع دیا جائے گا۔اورامید کامل وقوی ہے کہ حج کے لئے بھی ایسے ہی اعلان ہوگا۔خادم الحرمین شریفین شاہ مکرم سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے اس کی موافقت کوئی نئی بات نہیں ہے یہ اس حکومت کی ہمیشہ سے دیرینہ روایت رہی ہے۔ الحمدللہ عمرے کے تعلق سے جو اطلاع مذہبی وزارت کی طرف سے آئی ہے اس پر خادم الحرمین شریفین اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قابل صد مبارکباد پیش ہو۔یہ باتیں ممبیی کے معروف عالم دین اور جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے شیخ الحدیث اوراستاذ شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نے جاری کیں اورساتھ ہی اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ اللہ رب العالمین سعودی عرب کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں امت مسلمہ اور عالم اسلام کی مثالی خدمت کے لیے ہر طرح کا صلہ اور بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے۔ ہم مذہبی امور کی وزارت کے عزت مآب وزیر اور تمام ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے اس اعلان پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العالمین تمام لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے اور مملکت توحید کی حفاظت فرمائے۔اوراسےحاسدین کے حسد سے محفوظ فرمائے اور اللہ کرے ان کی یہ خدمت ہمیشہ جاری اور ساری رہے اور امت مسلمہ اور عالم اسلام کے مستحقین کو اور علمی اور ثقافتی میدان سے جڑے ہوئے لوگوں کو یہ فائدہ ہمیشہ پہنچتا رہے۔

Related posts

مذاہب فقہیہ اور محققین اہل علم کے نزدیک اسلام میں قبروں کو پختہ بنانا ناپسندیدہ عمل :عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

H9N2 Update: چین میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری سے متعلق ملک میں الرٹ، وزارت صحت نے بتا دی یہ اہم بات

Siyasi Manzar

Mission Rampur 2024: مشن 2024 : ایڈوکیٹ سلیمان محمد خاں ہو سکتے ہیں رامپور میں کانگریس کا چہرا

Siyasi Manzar

Leave a Comment