جموں15نومبر، جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے اسار علاقے میں بدھ (15 نومبر) کو مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کشتواڑ سے جموں جا رہی تھی۔ اس دوران حادثہ پیش آیا۔