Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

ناگپور 6؍دسمبر(پریس ریلیز) سال 2024 حج بیت اللہ کو جانے والے عازمین حج کے آن لائن فارم کےخانہ پُری کے عمل آغاز ہوچکا ہے
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر حافظ مسعود احمد حسامی نے اسمیں کافی دلچسپی لی ہے ،اور امسال عازمین کے آن لائن فارم بھرنے اور اس کے لئے ضروری دستاویزات یا کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لئےدفتر قائم کیا ہے ۔
جمعیۃعلماء ناگپور کی جانب سے سال 2024 حج بیت اللہ کو جانے والے عازمین حج کے آن لائن فارم کی خانہ پُری اور ضروری دستاویزات کی تیاری اور ان کی درستگی کی جانچ کے لئے دفتر کا افتتاح مولانا مسعود احمد حسامی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر و شری جیش بھنڈارکر (اے ایس پی ) کے ہاتھوں کیا گیا ۔
اس موقع پر مولانا مسعود احمد حسامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حج بیت اللہ بیک وقت روحانی،بدنی اور مالی تینوں پہلو پر مشتمل عبادت ہے۔جو کسی اور عبادت کو حاصل نہیں ۔اس کی فرضیت کے بعد ادائیگی میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے،اور حدیث مبارکہ کے حوالے سےاس اہم عبادت کی فضیلت کوبیان کیا۔
مولانا حسامی نے یہ بھی بتایا کہ جمعیۃعلماء ناگپور کے ضلع دفتر واقع تکیہ محبوب شاہ مومن پورہ ناگپور میں 6 ؍دسمبر سے 20 ؍دسمبر رات 9 ؍بجے سے رات 11 ؍بجے تک آن لائن فارم بھرا جائے گا ۔اور اس کے لئے دفتر پر محمد شہاب اظہر اور محمد وسیم انصاری موجود رہیں گے۔
آپ نے یہ بھی بتایا کہ عازمین حج کو اپنے فارم بھروانے کے لئے آدھار کارڈ کی کاپی، بلڈ گروپ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ سائز فوٹو، بینک پاس بک، کینسل شدہ چیک، کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ، پین کارڈ کا لانا ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق عازمین حج کے پاسپورٹ کی میعاد 31؍جنوری 2025 تک ہونا لازمی ہے ۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر عتیق قریشی، زاہد انصاری، عبدالعلیم خان، سراج احمد، حافظ مختار، شریف انصاری، ظاہر اکرم،محمداشفاق بابا،حاجی اعجاز پٹیل،غوث ماسٹر،ظاہر اکرم،ماسٹر فرقان،اسلام جعفری ،رفیع احمد ،سلیم بابو لعل،سعید پیارے،شہباز اختر،ندیم اختر،اسامہ انصاری،اطہر پرویز،بلال انصاری اور شفیع الرحمٰن عبد العزیز وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

SDPI:اپوزیشن کے 141اراکین پارلیمان کو ایوان سے معطل کرنے کا مودی حکومت کا اقدام آمرانہ اور جمہوریت کا قتل ہے۔ عبدالمجید

Siyasi Manzar

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Siyasi Manzar

تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی مٹی سے جڑے رہیں اور اپنے فرائض انجام دیں : ڈاکٹررگھوراج

Siyasi Manzar

Leave a Comment