Siyasi Manzar
راجدھانی

بی ایس پی کے ممبرپارلیمنٹ رتیش پانڈے بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ، بہوجن سماجوپارٹی کو اس وقت زبردست دھچکا لگا جب جب اس کے ممبرپارلیمنٹ رتیش پانڈے نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وہ پچھلی بار امیڈیکر نگر سیٹ سے چنے گئے تھے او ران کی والد ابھی بھی سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی ہیں۔ أج پریس کانفریس سے خطا ب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ وہ مودی جی کی قیاد ت سے کافی متاثر ہیں اور ملک کی ترقی کے لئے انہو ںنے جو کام کیا وہ قابل دید ہے۔ ا س سے پہلے انہوں نے محترمہ ما یا وتی کو ایک خط لکھا جس میں انہیں شکریہ ادا کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے انہیں پارٹی کے اجلاسوں میں نہیں بلا یا گیا اور ہمیشہ میں نے کوشش کی کہ وہ سینئر رہنمائوں سے ملیں لیکن مجھے موقع نہیں دیاگیا ۔ اب مجھے یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ پارٹی کو میری ضرورت ہی نہیں اور میرے پاس پارٹی چھوڑنے کے علاوہ کوئی اور چارہ ہی نہیں ہے۔ مسٹر پانڈے کئی مہینوں سے بی جے پی کے ساتھ رابطے میں تھے اور ذرائع سے معلوم ہوا کہ بی جے پی انہیں اگلے انتخابات ٹکٹ دینے کے لئے تیار ہے۔

Related posts

نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

Siyasi Manzar

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا منشور جاری، پرسنل قوانین کی حفاظت کا وعدہ

Siyasi Manzar

راہل گاندھی دہلی میں تین عوامی جلسے کریں گے

Siyasi Manzar

Leave a Comment