Siyasi Manzar
کھیل

اشون نے ایک اننگ میںسب سے زیادہ پانچ وکٹ لینے کا ہندوستانی ریکارڈ برابر کیا

رانچی میں کھیلے گئے پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز کے چوتھے ٹسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگ میں روی چندرن اشون نے15.5 اوور میں51 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ انہوں نے35 ویں مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا انیل کومبلے کا ریکارڈ برابر کیا۔ انیل کومبلے نے132 ٹسٹ میچوں کی236 اننگوں میں35 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ روی چندرن اشون99 ٹسٹ میچوں کی187 اننگوں میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
رانچی ٹسٹ کے اختتام تک روی چندرن اشون نے جو99 ٹسٹ کھیلے تھے انکی187 اننگوں میں 26012 بالوں پر12127 رن دیکر23.91 کی اوسط اور 0 51.3کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ507 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے35 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کے علاوہ آٹھ مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ اندور میں اکتوبر 2016 میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 13.5 اوور میں59 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس ٹسٹ میں انہوں نے 41.2 اوور میں140 رن دیکر13 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔
انیل کومبلے نے1990 اور2008 کے درمیان جو132 ٹسٹ کھیلے تھے انکی236 اننگوں میں 40850 بالوں پر18355 رن دیکر 29.65 کی اوسط اور9 65.9 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ619 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے35 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے علاوہ آٹھ مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ دہلی میں پاکستان کے خلاف فروری1999 میں26.3 اوور میں74 رن دیکر دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس ٹسٹ میں وہ 51 اوور میں 149 رن دیکر چودہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی رہی۔
سری لنکا کے متھیہ مرلی دھرن کو ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس آف اسپنر نے1992 اور1992 کے درمیان جو133 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی230 اننگوں میں44039 بالوں پر 18180 رن دیکر22.72 کی اوسط اور4 55.0 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے آٹھ سو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے 67 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور22 مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔زمبابوے کے خلاف کینڈی میں جنوری2002 میں ہوئے ٹسٹ میں انہوں نے40 اوورمیں51 رن دیکر نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی تھی۔ اوول میں انگلینڈ کے خلاف اگست 1998 میں وہ113.5 اوور میں220 رن دیکر سولہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔
آسڑیلیا کے لیگ اسپنر شین وارن145 ٹسٹ میچوں کی273 اننگوں میں37 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے تیز بالر رچرڈ ہیڈلی86 ٹسٹ میچوں کی150 اننگوں میں36 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔

Related posts

انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے ہرایا

Siyasi Manzar

بی سی سی آئی پر الزام: بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی پچ تبدیل کر دی گئی

Siyasi Manzar

روہت شرما کے ٹسٹ کرکٹ میں چارہزاررن مکمل

Siyasi Manzar

Leave a Comment