Siyasi Manzar
کھیل

ہم آپ کے ساتھ ہیں وزیراعظم مودی نے بڑھایا ٹیم انڈیا کا حوصلہ

نئی دہلی،19 نومبر،وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم انڈیا کا مورال بڑھایاکرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹیم انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ اس پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم انڈیا کا مورال بڑھایا اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈیئر ٹیم انڈیا، ورلڈ کپ کے دوران آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل ذکر رہا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹیم انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ اس پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم انڈیا کا مورال بڑھایا اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈیئر ٹیم انڈیا، ورلڈ کپ کے دوران آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل ذکر رہا۔ آپ نے اچھے جذبے کے ساتھ کھیلا اور ملک کا نام روشن کیا۔ ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بتادیں کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستان پہلے کھیلتے ہوئے جیت کے لئے صرف 241 رنز کا ہدف دے سکا ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے یہ ہدف 43 اوورز میں ہی حاصل کر لیا اور ہندوستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ آسٹریلیا کا چھٹا ورلڈ کپ خطاب ہے۔ ٹیم نے دوسری بار فائنل میں ٹیم انڈیا کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے کنگارو ٹیم نے 2003 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں ورلڈ کپ جیتا۔

Related posts

Australia vs Pakistan 1st Test: پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے روندا، تین میچوں کی سیریز میں بنائی سبقت

Siyasi Manzar

ارریہ میں بیڈ مینٹن کی ٹریننگ کےلئے کھیلو انڈیا اسمال سینٹر کا افتتاح

Siyasi Manzar

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے جیتا تیسرا خطاب

Siyasi Manzar

Leave a Comment