Siyasi Manzar
راجدھانی

مودی حکومت ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنی: راہل گاندھی

نئی دہلی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک نے ترقی کی جو رفتار متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دوران حاصل کی تھی، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اس رفتار میں رکاوٹ بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے غریبوں کو مضبوطی فراہم کرکے ملک کو ترقی کی راہ دکھائی لیکن مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت صرف اپنے دوستوں کے مفادات کی خدمت کر رہی ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا، "یو پی اے حکومت میں تیزی سے آگے بڑھتی ہندوستان کی معیشت کے لئے نریندر مودی ‘اسپیڈ بریکر’ بن گئے ہیں۔ کانگریس نے غریبوں کو بااختیار بنا کر ترقی کی رفتار تیز کی، جب کہ مسٹر مودی چند دوستوں کے فائدے کے لیے ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ملک کی مسلسل ترقی میں پالیسیوں کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘پالیسیوں میں ہم وطنوں کو سب سے آگے رکھے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔ بی جے پی حکومت اقتصادی محاذ پر کانگریس کے آس -پاس بھی نہیں ہے ۔ اعداد و شمار اس کی گواہی دے رہے ہیں۔”

Related posts

دنیا کے مختلف خطوں میں آفات ومصائب کا نازل ہونا عبرت ونصیحت پکڑنے کا سامان: مولانا محمدرحمانی

Siyasi Manzar

جب ڈالر گرتا ہے تو ملک کے وزیراعظم کا وقار گرتا ہےڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ پر کانگریس نے حکومت سے مانگا جواب ، اکیلے مودی نے 50فیصد روپیہ کو ڈبودیا

Siyasi Manzar

مسلم پرسنل لا بورڈ قانون کے دائرے میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر مہم چلائے گا: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Siyasi Manzar

Leave a Comment